Maktabus Suffah Ⓡ
2.8K subscribers
1.07K photos
473 videos
364 files
2.48K links
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ
Download Telegram
:
✨ درسِ قرآن: سلسلہ نمبر 2
*سچے مومن کی 5 صفات اور ان پر ملنے والے انعامات* ✨

🎙️ مقرر: حضرت مولانا اسماعیل کاپودروی صاحب (دامت برکاتہم)
🕌 مقام: مسجد ابرار، کاپودرا

دارالماکاتب (کاپودرا) کے زیر اہتمام مولانا اسماعیل کاپودروی صاحب (دامت برکاتہم) کا سورۃ الانفال کی روشنی میں ایک اور ایمان افروز بیان۔ اس درس میں قرآن کریم کی ان آیات کی تفسیر بیان کی گئی ہے جو ہمیں "سچا مومن" بننے کا راستہ دکھاتی ہیں۔
📍 اس بیان کے اہم نکات:
✅ ایمان کی پانچ نشانیاں: قرآن مجید نے سچے مومنوں کی کون سی 5 ایسی صفات ذکر کی ہیں جن سے ایمان کی پہچان ہوتی ہے؟
✅ اللہ کا خوف اور عظمت: خوف کی دو اقسام (نقصان کا ڈر اور عظمت کا ڈر) اور اللہ کی عظمت کی وجہ سے گناہ چھوڑنے کی فضیلت۔
✅ بخاری شریف کا ایک سبق آموز واقعہ: غار میں پھنس جانے والے تین افراد کا قصہ جنہوں نے اپنے خالص اعمال کے ذریعے اللہ سے مدد مانگی۔
✅ توکل کی حقیقت: کیا اسباب کو چھوڑ دینا توکل ہے؟ حضرت مریم علیہا السلام کے واقعے سے توکل کی صحیح تعریف۔
✅ بہترین صدقہ کون سا ہے؟ اللہ کے راستے میں، مسکین پر یا اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا؟ نبی کریم ﷺ کا ارشاِ مبارک۔
✅ تین عبادتیں اور تین انعامات: قلبی، بدنی اور مالی عبادت کے بدلے درجات، مغفرت اور رزقِ کریم کا وعدہ۔

📺 مکمل بیان دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں:
🔗 https://youtu.be/LPHq573khbU
📢 اس علمی اور اصلاحی بیان کو خود بھی سنیں اور دوسروں تک پہنچا کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔

(مکتب الصفہ واٹس ایپ )
https://chat.whatsapp.com/HPMNKEPjszB1YKrZmUJjJx?mode=gi_t

#QuranTafseer #TrueBeliever #IslamicLecture #MolanaIsmailKapodravi #SurahAnfaal #Tawakkul #Namaz #Sadaqah
*دورانِ نماز خلافِ ترتیب قراءت کا حکم*

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ
وتر میں پہلی رکعت میں سورہ لہب دوسری میں اخلاص اور تیسری میں کوثر پڑھی گئ کیا ترتیب کے حساب اس طرح نماز ہوجاۓ گی ؟یہ نماز تراویح کے بعد جماعت سے تھی امام کا یہ کہنا تھا کوثر تین آیت والی سورت ہیں اس لئے نماز ہوجاۓ گی
(حافظ محمد عظمت امین شاہ)

الجواب وبااللہ التوفیق، اللھم ھدایۃ الحق والصواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

فرض یا واجب نمازوں میں خلاف ترتیب سورت اگر غلطی سے پڑھی گئی ہے تو نماز بلکل درست ہے۔
اور اگر خلاف ترتیب جان بوجھ کر پڑھی گئی ہے تو مکروہ تحریمی ہے
لیکن دونوں صورتوں میں نماز ادا ہو جائے گی اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوگا۔
اس لیے کہ سورتوں کی ترتیب قائم رکھنا واجب قراءت میں سے ہے نہ کہ واجبِ اصلیہ میں سے۔

(فتاوی دار العلوم دیوبند، ۲: ۲۶۳، ۲۶۴، ۲۶۸، جواب سوال: ۶۰۲، مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم دیوبند، فتاوی خلیلیہ ،کتاب الصلاة، ص: ۱۱۶، مطبوعہ: مکتبة الشیخ، بہادر آباد، کراچی، ا مداد الفتاوی، ۱: ۲۶۰، جواب سوال: ۲۲۹، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند،فتاوی رحیمیہ جدید، ۵: ۱۴۲، ۱۴۳، جواب سوال: ۱۶۴، مطبوعہ: دار الاشاعت کراچی، فتاوی محمودیہ، ۷: ۱۰۵- ۱۰۸، سوال: ۳۲۱۰،۳۲۱۱، ۲۲: ۱۶۶، ۱۶۷، جواب سوال: ۱۰۳۷۸- ۱۰۳۸۰، مطبوعہ: ادارہٴ صدیق ڈابھیل، احسن الفتاوی، ۳: ۴۴، مطبوعہ: ایچ ، ایم سعید کراچی، بوادر النوادر ص ۱۲۷، وغیرہ)۔

قولہ:”و - یکرہ - أن یقرأ منکوساً“:بأن یقرأ فی الثانیة سورة أعلی مما قرأ فی الأولی؛ لأن ترتیب السور في القراء ة من واجبات التلاوة، وإنما جوز للصغار تسھیلاً لضرورة التعلیم، ط (رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، فصل فی القراء ة، ۲: ۲۶۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۳: ۴۸۰، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔

قولہ: ”ثم ذکر یتم“: أفاد أن التنکیس أو الفصل بالقصیرة إنما یکرہ إذا کان عن قصد، فلو سھوا فلا کما في شرح المنیة (المصدر السابق، ۲: ۲۶۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۳: ۴۸۱، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔

ویکرہ أن یقرأ في الثانیة سورة فوق الّتي قرأہا في الأولی؛ لأن فیہ ترک الترتیب الذي أجمع علیہ الصحابة ، ہذا إذا کان قصدًا، وأما سہواً فلا؛ فقد ذکر عن علي بن أحمد أنہ سئل عن رجل قرأ في الأولی من الظہر سورة الفلق وفي الثانیة قل ہو اللہ أحد، فلما بلغ اللہ الصمد تذکر أن علیہ أن یقرأٴ قل أعوذ برب الناس، فقال:یتمّ سورة الإخلاص (غنیة المستملي، ص: ۴۹۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔

ویکرہ قراء ة سورة فوق التي قرأھا لما فیہ من قلب التلاوة ، وقال عبد اللہ بن مسعود: من قرأ القرآن منکوساً فھو منکوس کذا فی التجنیس (إمداد الفتاح، ص: ۳۵۹، ۳۶۰، ط:مکتبة الاتحاد دیوبند)۔

واستثنی فی الأشباہ النافلة، فلا یکرہ فیھا ذلک، وأقرہ علیہ الغزي والحموي، ونقلہ عن أبی الیسر، وجزم بہ فی البحر والدرر وغیرھما إلخ (حاشیة الطحطاوي علی المراقی، ص: ۳۵۲، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)۔

وأجاب ط بأن النفل لاتساع بابہ نزلت کل رکعة منہ فعلاً مستقلاً، فیکون کما لو قرأ إنسان سورة، ثم سکت، ثم قرأ ما فوقھا، فلا کراھة فیہ (رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، فصل فی القراء ة،۲: ۲۷۰، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۳: ۴۸۲، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔

قولہ: ”بترک واجب“أي: من واجبات الصلاة الأصلیة لا کل واجب؛ إذ لو ترک ترتیب السور لا یلزمہ شیٴ مع کونہ واجباً، بحر (المصدر السابق، کتاب الصلاة، باب سجود السھو، ۲: ۵۴۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۴: ۴۷۶، ت: الفرفور، ط: دمشق)، ومثلہ في حاشیة الطحطاوي علی المراقي (کتاب الصلاة، باب سجود السھو، ص: ۴۶۰)، وفي التجنیس کما في البحر (کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیھا، ۲:۱۶۷،ط: مکتبة زکریا دیوبند)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمد زکریا اچلپوری
ادارہ: مکتب الصفہ اچلپور
بروز پیر 23 فروری 2026
https://chat.whatsapp.com/HPMNKEPjszB1YKrZmUJjJx?mode=gi_t
Audio
مسجد صحابہ (ادارہ: مکتب الصفہ اچلپور) میں ہونے والی تراویح کا مختصر حصہ سماعت فرمائیں
آواز: حافظ تنزیل صاحب
https://t.me/MSuffah
❤1
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
مسلمانوں کی وہ جماعت جس کو اب اسلام پر وہ اعتماد نہیں 😥

https://chat.whatsapp.com/HPMNKEPjszB1YKrZmUJjJx?mode=gi_t
😢1
Forwarded from Maktabus Suffah Ⓡ
Ai Zakat Calculator | زکوۃ کا آسان فارم |
شیئر اور سبسکرائب ضرور کیجیے گا
@msuffah #viralvideo #maktab #...
https://youtube.com/shorts/oLkfvf9Nxe4?si=N4t628PsNfikG3yZ

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ
Forwarded from Maktabus Suffah Ⓡ
https://www.darulifta.info/zakat-calculator
زکوۃ کیلکولیٹر کو ایپلیکیشن کے علاوہ ویب سائٹ کا بھی حصہ بنادیا گیا ہے۔۔
امید ہے کہ اس سے اس کی افادیت بڑھ جائے گی۔۔

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ
درس قرآن 3 رمضان
🎙️ مقرر: حضرت مولانا اسماعیل کاپودروی صاحب (دامت برکاتہم)
🕌 مقام: مسجد ابرار، کاپودرا

✨ خصوصی بیان: غزوۂ بدر کا مکمل پس منظر اور ایمان افروز واقعات ✨
دارالماکاتب (کاپودرا) کے زیر اہتمام مولانا اسماعیل کاپودروی صاحب (دامت برکاتہم) کا سورۃ الانفال کی آیات کے ضمن میں غزوۂ بدر پر تفصیلی اور روح پرور بیان۔
📍 اس ویڈیو کے اہم مندرجات:
✅ غزوۂ بدر کا پس منظر: کیوں مسلمانوں کو مکہ سے مدینہ ہجرت کے بعد اس پہلی بڑی لڑائی کا سامنا کرنا پڑا؟
✅ بیعتِ عقبہ اور انصار کا کردار: مدینہ کے دو قبیلوں (اوس و خزرج) کا اسلام قبول کرنا اور حضور ﷺ کو مدینہ آنے کی دعوت دینا۔
✅ تجارتی قافلہ اور جنگی حکمت عملی: ابو سفیان کا تجارتی قافلہ اور ابوجہل کے لشکرِ جرار کے خلاف مسلمانوں کی تیاری۔
✅ 313 کا لشکر اور اللہ کی مدد: نہتے مسلمانوں کا جذبہ، حضرت جبرائیلؑ کی آمد اور حضور ﷺ کی وہ رقت آمیز دعا جس نے آسمان سے مدد کھینچ لی۔
✅ صحابہ کرامؓ کا عشقِ رسول ﷺ: حضرت سعد بن معاذؓ اور حضرت مقدادؓ کے تاریخی خطابات اور میدانِ جنگ میں ننھے بچوں (معاذ اور معوذ) کا ولولہ۔
✅ میدانِ بدر کے پہلوان: حضرت حمزہؓ (اسد اللہ)، حضرت علیؓ اور حضرت عبیدہ بن حارثؓ کا مشرکین کے بڑے سرداروں سے مقابلہ۔

📺 مکمل بیان سننے کے لیے لنک پر کلک کریں:
🔗 https://youtu.be/LW33F6flmew
📢 اپیل: تاریخِ اسلام کے اس عظیم معرکے کی تفصیلات جاننے کے لیے خود بھی یہ بیان سنیں اور اسے اپنے حلقہ احباب میں شیئر کر کے علمِ دین کی اشاعت میں حصہ لیں۔

ہمارے گروپ میں شامل ہونے کے لیے لنک کا استعمال کیجیے
https://chat.whatsapp.com/HPMNKEPjszB1YKrZmUJjJx?mode=gi_t
❤3
۔ DMS کیا ہے؟
مدارس اور مساجد کے لیے مکمل ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم کا تعارف
​
کیا آپ کسی مدرسے، مسجد یا مکتب کے نظم و نسق سے جڑے ہوئے ہیں؟ کیا سینکڑوں بچوں کا تعلیمی ریکارڈ، حاضری اور فیس کا حساب رکھنا آپ کے لیے ایک چیلنج ہے؟
​اس ویڈیو میں ہم متعارف کروا رہے ہیں
DMS (Digital Management System)
جو خاص طور پر دینی اداروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ محض ایک ایپ نہیں بلکہ آپ کے ادارے کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا ایک مکمل حل ہے۔
​اس سسٹم کی نمایاں خصوصیات جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں 👇

https://youtu.be/qZqxbqN2tj0?si=Si8hzD4XIFcgs0XD
اگر آپ کا بچہ آگ کی طرف بھاگ رہا ہو… تو کیا آپ صرف سمجھا کر بیٹھ جائیں گے؟

ذرا تصور کیجیے…
ایک بہت بڑی، خوفناک آگ بھڑک رہی ہے۔ آپ کو پورا یقین ہے کہ جو بھی اس میں داخل ہوگا، زندہ نہیں بچے گا۔ اسی لمحے آپ کا معصوم بچہ اُس آگ کو خوبصورت روشنی سمجھ کر اس کی طرف بڑھنے لگتا ہے۔
اب بتائیں… آپ کیا کریں گے؟
کیا آپ دور کھڑے ہو کر صرف آواز لگائیں گے؟ “بیٹا! مت جاؤ، یہ آگ ہے، جل جاؤ گے!” اور پھر خاموش ہو کر بیٹھ جائیں گے؟
کیا کوئی سچا ماں باپ صرف زبانی نصیحت پر اکتفا کرتا ہے؟ کیا وہ یہ کہہ کر مطمئن ہو جاتا ہے کہ “ہم نے سمجھا دیا تھا، اب اس کی مرضی”؟
ہرگز نہیں۔
حقیقی ماں باپ دوڑتے ہیں، چیختے ہیں، پکڑ کر کھینچ لیتے ہیں، چاہے بچہ روئے، ناراض ہو جائے یا وقتی طور پر ضد کرے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ چند لمحوں کی ناراضی، ہمیشہ کی تباہی سے بہتر ہے۔
پھر جب بات گناہوں کی ہو… جب بات آخرت کی آگ کی ہو… تو ہم صرف نصیحت کو کافی کیوں سمجھ لیتے ہیں؟
اولاد کو بچانا صرف الفاظ سے نہیں ہوتا، کردار سے ہوتا ہے۔ نگرانی سے ہوتا ہے۔ محبت بھری سختی سے ہوتا ہے۔ دعا اور فکر سے ہوتا ہے۔
یہ کہنا آسان ہے کہ “ہم نے سمجھا دیا تھا”
لیکن سچی ذمہ داری صرف سمجھانے سے پوری نہیں ہوتی…
سچی محبت بچانے تک چین سے نہیں بیٹھتی۔
یاد رکھیں، جو والدین اولاد کو دنیا کی آگ سے بچاتے ہیں،
انہیں آخرت کی آگ سے بچانے کی فکر اس سے کہیں زیادہ کرنی چاہیے۔
کیونکہ حقیقی باپ وہ ہے جو اپنے بچے کو وقتی خوشی سے نہیں، دائمی سلامتی سے جوڑتا ہے۔
(اس طرح کی بات مفتی تقی عثمانی صاحب نے بھی فرمائی ہے)

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ
❤5
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
گھر میں اگر بچے زیادہ ہوں تو رمضان میں اس طرح تربیت کی جا سکتی ہے

https://chat.whatsapp.com/HPMNKEPjszB1YKrZmUJjJx?mode=gi_t
❤1
تَنہائی اللہ کے قریب کرتی ہے۔ لوگوں کے چھوڑ جانے سے گھبرایا نہ کر۔ جب ساتھ کوئی نہ ہو تو دل خود ہی اللہ کی طرف رجوع کرنے لگتا ہے۔ ہم خود ہی اپنی باتیں اللہ سے شیئر کرنے لگتے ہیں۔ وہ آنسو جو دن بھر روک کر رکھے ہوتے ہیں، رات کو اللہ کو اپنی کہانی سناتے وقت خود ہی بہنے لگتے ہیں۔ اس لیے خود کو تباہ محسوس مت کیا کر۔ وہ اللہ ہے نا، وہی تمہاری تنہائی کا سکون ہے۔ ❤️

https://chat.whatsapp.com/HPMNKEPjszB1YKrZmUJjJx?mode=gi_t
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اصل چیز عشق مع القرآن ہے ۔
عمر چاہے کتنی بھی ہو ... چاہے کمر جھ چکی ہو ... ہاتھ کپکپاتے ہوں.... نظر دھندلی ہو چکی ہو.. کمزوری ساتھ نہ دیتی ہو.... تب بھی توفیق ملتی رہتی ہے۔
اور عشق نہیں... لگاؤ نہیں ... تو آدمی قوی ہونے کے باوجود ... وقت ہونے کے باوجود بھی محروم رہتا ہے ۔۔

https://chat.whatsapp.com/HPMNKEPjszB1YKrZmUJjJx?mode=gi_t
❤4
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ
*سفید پوش کو پہچانیے*

لوگ اکثر کہتے ہیں:
"بھکاریوں کو نہ دیں تو پھر کس کو دیں؟"

*"ہمیں سفید پوش نظر ہی نہیں آتے!"*

یاد رکھیے…

سفید پوش وہ نہیں جو ہاتھ پھیلاتا ہے،
*بلکہ وہ ہے جو غیرت کی وجہ سے ہاتھ نہیں پھیلاتا۔*

پاور لوم کا مزدور.

دفتر کے باہر کھڑا سیکیورٹی گارڈ.

آپ کے گھر کام کرنے والی خاتون

*دھوپ میں سبزی بیچنے والا بوڑھا*

*موٹر سائیکل پر روزے کی حالت میں ڈیلیوری کرنے والا نوجوان*

*جوتے پالش کرنے والا*

*گلی کا خاکروب* اور
*پارک کا مالی*

*مسجد کا امام جو معمولی تنخواہ پر گھر چلا رہا ہے.*

*ورکشاپ میں کام کرنے والے کم عمر بچے*

*اینٹ، سیمنٹ اور لوہے کے ساتھ دن بھر محنت کرنے والا مزدور*

*حتی کہ آج کے دور میں *سائیکل* پر سفر کرنے والا ۔

یہ سب سفید پوش ہی ہیں…
*غور کیجیے…*

آپ کے اپنے خاندان، محلے اور جان پہچان میں بھی کئی سفید پوش ہوں گے۔

انہیں تلاش کیجیے۔

چہرے پڑھنا سیکھئے۔

ضرورت کو محسوس کیجیے،

سوال کا انتظار نہ کیجیے۔

اور جب دل اجازت دے…
*چپکے سے ان کے ہاتھ میں، یا ان کے گھر تک مدد پہنچا دیجیے۔*

*یاد رکھیں*،

*سب سے فضل صدقہ وہ ہے جو کسی کی عزتِ نفس بچا لے۔*

خدمتِ انسانیت صرف رقم دینے کا نام نہیں،
*یہ درد کو سمجھنے اور خاموشی سے مرہم رکھنے کا نام ہے۔*

جو ہاتھ دیتے ہیں وہی اصل میں بلند ہوتے ہیں۔
*کسی کی آنکھ میں آنسو آنے سے پہلے اگر آپ اس کی ضرورت پوری کر دیں،*
تو یہ عبادت سے کم نہیں۔

*رمضان ہمیں صرف بھوکا رہنا نہیں سکھاتا،بلکہ دوسروں کی بھوک محسوس کرنا سکھاتا ہے*۔

*یاد رکھیں!*

*آپ کی دی ہوئی تھوڑی سی مدد کسی کے گھر میں پورے رمضان کی خوشی بن سکتی ہے۔*
اگر اللہ نے آپ کو دینے والوں میں رکھا ہے،
تو یہ اس کی خاص رحمت اور کرم ہے۔

*آئیے اس رمضان عہد کریں:*

*ہم صرف زکوٰۃ ادا نہیں کریں گے*،

بلکہ دلوں کو جوڑیں گے، عزتیں بچائیں گے اور خاموشی سے نیکی کریں گے۔

*اللہ پاک ہمیں اخلاص، وسعتِ دل اور خدمتِ خلق کا سچا جذبہ عطا فرمائے۔*
*بس نیت کیجیے*
اللہ پاک ہم سب سے راضی ہو
جزاکم اللہ خیراً

کاپی پیسٹ
https://chat.whatsapp.com/HPMNKEPjszB1YKrZmUJjJx?mode=gi_t
❤4
کبھی برادران وطن کو افطار میں شریک کیجئے !
حضرت مولانا محمد قمر الزماں ندوی صاحب
مدرسہ نور الاسلام موئی کلاں کنڈہ پرتاپگڑھ ۔
اس وقت ملک عزیز ہندوستان میں نفرت و عداوت اور مسلم دشمنی کی کیا حالت ہے، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ، مسلمان سفر حضر کہیں بھی محفوظ و مطمئن نہیں ہیں اور ہر وقت............آگے 👇
https://msuffah.com/khabi-bradrane-watan/
اعتکاف والوں کی خدمت میں
تحریر: مولانا ابن الحسن عباسی ؒ

رمضان المبارک کے عشرہ اعتکاف میں عام مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اعتکاف کی نیت سے مسجدوں میں قیام اختیار کرتی ہے، گزشتہ چند سالوں سے وطنِ عزیز میں معمر افراد کے ساتھ ساتھ جوانوں اور نوجوانوں میں اس طرف رجحان بڑھا ہے.........آگے 👇

https://msuffah.com/aytekaf/

واٹس ایپ گروپ 👇
https://chat.whatsapp.com/HPMNKEPjszB1YKrZmUJjJx?mode=gi_t
DMS APP | ویڈیو نمبر 4 🎥
​📢 مدارس کے نظم و ضبط کو جدید اور آسان بنائیں! 📱
​کیا آپ اپنے مدرسے کے اساتذہ اور عملے کا ریکارڈ رکھنے اور ان کی روزانہ کی حاضری (Attendance) کے لیے پریشان ہیں؟ 📝
​موضوع: اساتذہ اور عملے کا اندراج اور حاضری کا مکمل طریقہ کار۔
​ویڈیو میں آپ سیکھیں گے: ✅
🔹 نئے استاد یا اسٹاف ممبر کو شامل کرنا
🔹 عملے کی مختلف کیٹیگریز کا انتخاب
🔹 تنخواہ، موبائل نمبر اور اوقاتِ کار کا اندراج
🔹 روزانہ کی حاضری (حاضر، غیر حاضر، تاخیر، رخصت)
🔹 پچھلی تاریخوں کی حاضری درست کرنے کا طریقہ
​📺 ویڈیو لنک: https://youtu.be/WgDIX8IUQtw
​مدارس مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے یہ ویڈیو خود بھی دیکھیں اور دیگر احباب کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ جزاک اللہ خیرا!

واٹس ایپ گروپ
https://chat.whatsapp.com/HSmqGyXbBap9O1aftVYdcg?mode=gi_t
❤2