⚖All India Muslim Personal Law Board⚖
✔
26.2K subscribers
4.23K photos
223 videos
591 files
3.3K links
Leading NGO of Indian Muslims for their Legal & Constitutional rights.

AIMPLB Teligram Group @AIMPLBgroup1


https://twitter.com/AIMPLB_Official

https://www.youtube.com/AIMPLB_Official

http://fb.me/AIMPLB.Official

Wtsp:8788657771
Download Telegram
*⚖️All India Muslim Personal Law Board's⚖️*
*Save Waqf, Save Constitution Conference*

_*🎯A Massive Protest against Waqf Amendment Act, 2025*_

*📅 24 August 2025, Sunday*
*📍Azad Park, Chikmagalur, Karnataka*
*⏰ Morning 11 AM onwards*

_*🔅 Presided By :*_
*Maulana Khwaja Muheeuddin Rashadi Saheb*
(Principal Taleemul Quran Chikmagalur)

_*🔅Chief Guests🔅*_

*▪️Mufti Iftikhar Ahmed Qasmi Saheb*
(President Jamiat Ulama-I-Karnataka & Member AIMPLB)

*▪️Mufti Dr. Mohammad Maqsood Imran Rashadi Saheb*
(Chief Imam & Khateeb Jamia Masjid City Bengaluru)

*▪️Maulana Mohammed Zulfiqar Raza Noori Saheb*
(Imam & Khateeb Masjid-e-Bilal, Bengaluru)

*▪️Maulana Md Gayas Ahmed Rashadi Saheb*
(Member AIMPLB)

*▪️Advocate Sudhir Kumar Murli Saheb*
(President APCR Karnataka)

*▪️Mr. Angadi Chandru Saheb*
(Social Activist Leader)

*From : Save Waqf, Save Constitution Movement & Joint Action Committee Chikmagalur District*

https://www.facebook.com/share/p/16xPwQM4pL/

#SaveWaqfSaveConstitution | #WithdrawWaqfAmendments | #WaqfBachaoCampaign | #WaqfAmendmentAct | #AIMPLB
❤12
*کامیابی کا اصل راستہ شریعت کا قانون ہے—* کل جماعت تحفظ شریعت کمیٹی سنگاریڈی کے زیرانتظام اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام منعقد تفہیم شریعت ورکشاپ میں ممتاز علماء کا خطاب

https://www.facebook.com/share/p/16twrj165x/
_ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _
اسلام کے علاوہ دنیا میں جتنے مذاہب ہیں، ان کے ماننے والوں نے عملاً مذہب سے رشتہ توڑ لیا ہے۔ وہ صرف چند تہواروں کو ایک تہذیبی میلے کے طور پر مناتے اور کبھی کبھار مذہب کے مروجہ طریقۂ عبادت کو انجام دے لیتے ہیں۔ اس سے مستثنیٰ اگر کوئی ہے تو وہ صرف مسلمان ہیں، جو اپنے دین کو زندہ رکھتے ہیں اور اس کی روح پر کاربند رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مغرب سے مشرق تک خدا بیزار طبقہ اسلام اور مسلمانوں پر طرح طرح کے اعتراضات کرتا رہتا ہے۔ ان اعتراضات سے بعض اوقات ہماری نوجوان نسل بھی متاثر ہو جاتی ہے اور شریعت کے قانون پر سوال اٹھانے لگتی ہے، جس سے ایمان کے زائل ہونے کا اندیشہ اہلِ غیرت کو بے چین کرتا ہے۔ یہ ایک فکری و ایمانی جنگ ہے جس کا سامنا صرف وہی کر سکتا ہے جو شریعت کی بنیادوں کو گہرائی سے سمجھتا ہو۔

انہی ذہنی و فکری آلودگیوں کو دور کرنے کی خاطر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے طول و عرض میں مسلسل ’’تفہیم شریعت‘‘ کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی وہ پروگرام بھی تھا جس کا انعقاد سنگاریڈی میں مورخہ 24 اگست بروز اتوار عمل میں آیا۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ اس کے بعد چھ نہایت اہم اور ہمہ گیر موضوعات پر خطابات ہوئے، جن میں یکساں سول کوڈ: نقصانات اور اندیشے، نفقہ مطلقہ، اسلام کا نظامِ وراثت، وقف کا اسلامی تصور اور موجودہ وقف ترمیمی قانون 2025، لے پالک اور اسلامی نظریہ، اور تعددِ ازدواج جیسے موضوعات شامل تھے۔ ان موضوعات کا انتخاب اس بات کی علامت تھا کہ بورڈ مسلمانوں کی دینی و سماجی زندگی کو لاحق ہر پہلو پر نگاہ رکھتا ہے اور ہر مسئلے کا مدلل جواب فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ پروگرام شہر کے قلب میں واقع سٹی آڈیٹوریم فنکشن ہال میں منعقد ہوا جہاں علماء، ائمہ، دانشوران اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ موقع کی سنجیدگی اور سامعین کی توجہ سے یہ بات عیاں تھی کہ قوم آج بھی اپنے دینی مسائل کے درست حل کی متلاشی ہے۔

مولانا عمر عابدین قاسمی مدنی کا خطاب

مولانا عمر عابدین قاسمی مدنی نائب ناظم المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد نے دو موضوعات: وقف کا اسلامی تصور اور موجودہ وقف ترمیمی قانون 2025 اور تعدد ازدواج پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے ان دونوں موضوعات پر اٹھنے والے سوالات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے فرمایا:

> "کامیابی کا اصل راستہ شریعت کا قانون ہے اور نجات اسی میں ہے۔ ہر سماج میں کمیاں ہوتی ہیں مگر جو سماج اپنی کمی کی اصلاح کی فکر کرتا ہے وہ زندہ رہتا ہے، اور جو اصلاح کی فکر چھوڑ دیتا ہے وہ بدبودار پانی ہوجاتا ہے جس سے ہر کوئی پرہیز کرنے میں ہی اپنی عافیت محسوس کرتا ہے۔"



مولانا نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ایک طرف ہماری شہریت پر سوالیہ نشان قائم کیا جاتا ہے اور دوسری طرف شرعی قانون سے چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے تاکہ مسلمانوں کو دوسرے یا تیسرے درجے کا شہری بنایا جا سکے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ مسلمان ہر شے گوارا کرسکتا ہے لیکن شریعت پر حملہ کبھی برداشت نہیں کرسکتا۔ یہی وہ ایمانی حرارت ہے جس نے امت کو ہمیشہ زندہ رکھا ہے، جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی مذہبی روح کب کی ختم ہو چکی ہے۔

مفتی شاہد علی قاسمی کا خطاب

حضرت مولانا مفتی شاہد علی قاسمی، استاذ المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد نے دو موضوعات پر خطاب فرمایا: پہلا نفقہ مطلقہ اور دوسرا اسلام کا نظامِ میراث۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شریعت میں نفقہ تین وجوہات سے واجب ہوتا ہے: قرابت، حبس اور ملکیت۔ بیوی کا نفقہ حبس کی بنیاد پر واجب ہوتا ہے ، لیکن جب بیوی کو طلاق ہو جائے اور عدت بھی ختم ہو جائے تو حبس باقی نہیں رہتا ہے ، لہٰذا نفقہ شوہر پر واجب نہیں رہتا۔ ایسی صورت میں والد، دادا ، بھائی اور دیگر اقارب مقررہ ضابطہ کے مطابق اس کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ مہر کی خطیر رقم یا بچوں کی حضانت کی اجرت اس کی کفالت میں مددگار ہو سکتی ہے، اور سب سے بہتر صورت یہ ہے کہ ایسی خاتون کی دوسری شادی کر دی جائے تاکہ وہ معمول کی زندگی گزار سکے۔ اس موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے موصوف نے نفقہ مطلقہ کے عدم وجوب پر نقلی و عقلی دلائل بھی پیش کئے ۔

اسلام کے نظامِ میراث پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام میں وارثین کے حصے مقرر ہیں ، جن میں تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے ، حق میراث غیر اختیاری ہے ، کسی وارث کو محروم نہیں کیا جاسکتا ہے ، شریعت کا کوئی حکم ماورائے عقل تو ہوسکتا ہے لیکن خلافِ عقل نہیں۔ تقسیم میراث میں ذمہ داریوں کو سامنے رکھا گیا ہے، اسی لیے بیٹا کو ڈبل اور
❤5
بیٹی کو سنگل حصہ دیا گیا ہے، کیونکہ انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ جس پر جتنی ذمہ داری ہو، اسی کے مطابق اسے حصہ ملے۔ مولانا موصوف نے مزید کہا کہ تقسیم میراث میں بہ کثرت کوتاہیاں اور زیادتیاں پائی جاتی ہیں ، جن کی اصلاح کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔



دیگر خطابات

مولانا محمد اسعد ندوی، آرگنائزر تفہیم شریعت کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بورڈ کے قیام و مقاصد پر گفتگو کی اور یونیفارم سول کوڈ کے نقصانات پر تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ ان کا خطاب نہ صرف تاریخی حوالوں پر مشتمل تھا بلکہ موجودہ حالات کا عمیق تجزیہ بھی اپنے اندر سموئے ہوئے تھا۔

مولانا مفتی اسلم سلطان قاسمی جو اس ورکشاپ کے گویا روح رواں تھے نے لے پالک اور اسلامی نقطۂ نظر پر مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لے پالک کو حقیقی بیٹا قرار دینے سے کئی شرعی مسائل پیدا ہوتے ہیں، جیسے حرمتِ نکاح، وراثت، وصیت، ہبہ، حجاب اور ولایت کے قوانین پر مرتب ہونے والے اثرات۔ انہوں نے بتایا کہ حقیقی محبت و تربیت بھی اکثر اس رشتے میں نہیں بن پاتی، اور بعض تحقیقات کے مطابق ایسے بچے بعد میں نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے اسلام نے اس معاملے میں انتہائی حکیمانہ حدود متعین کی ہیں۔

اختتامی خطاب
ورکشاپ کے اخیر میں حضرت مولانا طاہر حسین شاہ نوری چشتی دامت برکاتہم نے تاثراتی خطاب فرمایا۔ انہوں نے بورڈ کے اس پروگرام کو اپنی شرکت کے اعتبار سے سعادت قرار دیا اور کہا کہ تفہیم شریعت کا یہ ورکشاپ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے جو امت کے دینی شعور کو بیدار کرتا ہے۔

ورکشاپ کے اختتام کے بعد بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان اجلاسِ عام بعنوان "تحفظِ شریعت" منعقد ہوا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ خطاب کرنے والوں میں حضرت مولانا جعفر پاشا زید مجدہ (امیر ملت اسلامیہ آندھرا و تلنگانہ)، حضرت مولانا انوار احمد قادری (ناظم امتحانات جامعہ نظامیہ حیدرآباد)، حضرت مولانا حامد خان صاحب (مرکزی سکریٹری جماعت اسلامی ہند) اور مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی شامل تھے۔ ان تمام خطابات نے ایک ہی پیغام دیا کہ مسلمانوں کی بقا اور ترقی صرف شریعت کی پاسداری میں ہے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں آل انڈیا ملی کونسل سنگا ریڈی اہل سنت والجماعت جمعیةالعلماءکے مقامی ذمہ داران کے ساتھ جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی کے امیر مقامی جناب محی الدین شاہد صاحب اور جناب محمد ریاض الدین صاحب ذمہ دار جماعت اسلامی اوڈیسا کا اہم رول رہا۔
❤5
khitab e juma 29 Aug 2025.pdf
866.9 KB
▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 289 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 29 اگست 2025 مطابق 05 ربیع الاول 1447

🎯 امت پر نبی کریم ﷺ کے حقوق

📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/9568
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
❤18
*🎯 چکمگلور میں منعقد وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف تاریخی احتجاج سے حضرت مفتی ڈاکٹر محمد مقصود عمران رشادی صاحب کا ولولہ انگیز خطاب!*

https://youtu.be/YOnrQS2T8XQ

*🎯 Chikkamagaluru Main Munaqqid Waqf Amendment Act, 2025 Ke Khilaaf Protest Se Mufti Dr. Md Maqsood Imran Rashadi Saheb Ka Zabardast Khitaab!*

_*Watch👀, Share♻️ & Subscribe*_
❤4
*🎯 چکمگلور میں منعقد وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف تاریخی احتجاج سے حضرت مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب کا ولولہ انگیز خطاب!*

https://youtu.be/0cUf_eqEGCM

*🎯 Chikkamagaluru Main Munaqqid Waqf Amendment Act, 2025 Ke Khilaaf Protest Se Mufti Iftikhar Ahmed Qasmi Saheb Ka Zabardast Khitaab!*

_*Watch👀, Share♻️ & Subscribe*_
❤10
*🔰 Very Important Speech 🔰*

*🎯 ربیع الاول کا پیغام*
*_🎤 حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم_* (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
_اس 📬 بیان کو ضرور 🎧سنیں اور زیادہ سے زیادہ ♻️عام کریں:_

👇👇🏽👇👇🏽👇👇🏽👇
https://youtu.be/Jbi5_rpSunc

*🎯 RABI-UL-AWWAL KA PAIGHAM*
*🎤Hazrat Maulana Khalid Safullah Rahmani Sahab D.B* (President AIMPLB)
_Is 📬 Bayan ko zaroor 🎧sunein aur zyada se zyada ♻️ aam karen._
❤11
*🎯 آسان اور مسنون نکاح مہم کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت*

✍️ از: ڈاکٹر مفتی محمد عرفان عالم قاسمی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے ملک بھر میں آسان اور مسنون نکاح مہم کے تحت مسلسل پیش رفت جاری ہے۔ خصوصاً صوبہ مہاراشٹر میں اس مہم کے مثبت اثرات متعدد مقامات پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ابھی حال ہی میں مہاراشٹر کے ضلع بلڈانہ کے شہر ملکا پور میں ایک نکاح کی تقریب نہایت سادگی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
31/اگست2025 بروز اتوار مدینہ مسجد صیقل پورہ بارہ داری ملکا پور میں جناب مرحوم عبد الرشید صاحب کے لخت جگر عزیزم محمد زید سلمہ کا نکاح جناب محمد ذاکر کلیم (بارہ داری ملکا پور)کی دختر نیک اختر کے ہمراہ نہایت سادگی کے ساتھ سنت و شریعت کے مطابق ہوا ۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کے نکاح کو مبارک فرمائے اللہ ان پر اپنی برکتوں کا نزول فرمائے اور زوجین کو بہترین طریقے پر جمع رکھے۔آمین
اس پر مسرت موقع پر مفتی سید شہاب الدین صاحب (امام وخطیب، مدینہ مسجد مرکز، ملکا پور، بلڈانہ)نے نکاح سے قبل اقرار نامہ کے حوالے سے سامعین کے درمیان مفصل گفتگو فرمائی اور شرکاء کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے "آسان اور مسنون نکاح مہم" میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ بعد ازاں حاضرین میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے شائع کردہ اقرار نامہ بھی تقسیم کیا گیا۔حاضرین سے اس سلسلہ میں زبانی عہد و اقرار بھی لیا گیا کہ وہ نکاح کی تقریب کو مسلم پرسنل لا بورڈ کے "آسان اور مسنون نکاح مہم" کے مطابق انجام دیں گے۔
ما شاء اللہ! چند سال قبل ذاکر صاحب کی بڑی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب بھی نہایت سادگی ساتھ پرسنل بورڈ کے "آسان اور مسنون نکاح مہم" کے تحت ہی منعقد ہوئی تھی۔ اللھم زد فزد

ریاکاری ،دکھاوا اور فیشن کے اس دور میں کامیاب شادی کا معیار،شادی میں فضول خرچی بن چکا ہے ۔ جس شاد ی میں جتنی فضول خرچی ہوگی، جتنے انواع واقسام کے کھانوں سے مہمانوں کا استقبال کیا جائے گا وہ شادی اتنی ہی زیادہ کامیاب اور موضوع بحث بنے گی۔جن شادیوں میں کروڑوں روپے خرچ کر دیئے جاتے ہیں پیسے پانی کی طرح بہائے جاتے ہیں ان شادیوں پر ٹی وی چینلوں اور میڈیا میں خوب چرچہ ہوتا ہے او ر لوگ عش عش بھی کرتے ہیں جیسا سوشل میڈیا میں آج کل اسی طرح کا ایک ویڈیو وائرل ہے۔العیاذ باللہ
حالانکہ فضول خرچی اور رسوم و رواج کی وجہ سے بہت سی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بات بھی افسوس ناک ہے کہ لوگ حیثیت سے بڑھ کر صرف سماج کے دباؤ کی وجہ سے نکاح کی تقریبات میں زیادہ خرچ کرتے ہیں۔مسلمانوں نے بھی ماحول سے متاثر ہوکر نکاح اور شادی بیاہ کے سلسلے میں غیر شرعی طور طریقوں اور رسوم و رواج کو اختیار کر لیا ہے۔
ایسے حالات میں ملکا پور کی شادی کی یہ تقریب موضوع بحث اور خاص طور پر مسلمانوں میں مثال بن گئی ہے۔اس تقریب نکاح میں خرچ کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے کھانے کا کوئ انتظام نہیں کیا گیا تھا۔وقت کی پابندی کا بھی خاص طور پر خیال رکھا گیا تھا۔اس طرح یہ نکاح نہ صرف شریعت عین مطابق ہوا بلکہ سماج و معاشرہ میں سادگی کے فروغ کے حوالے سےبھی قابل تقلید اور ایک روشن مثال بن گیا۔

https://www.facebook.com/share/p/17Jy5r2t3g/
❤7
*🎯 आसान और मसनून निकाह मुहिम को बढ़ावा देना वक्त की अहम ज़रूरत!*

✍️ लेखक: डॉ. मुफ्ती मोहम्मद इरफान आलम क़ासमी

ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड की इस्लाहे-मुआशरा कमेटी की तरफ़ से मुल्क भर में "आसान और मसनून निकाह मुहिम" के तहत लगातार तरक़्क़ी जारी है। ख़ास तौर पर महाराष्ट्र सूबे में इस मुहिम के अच्छे असरात कई जगहों पर नज़र आ रहे हैं।

अभी हाल ही में महाराष्ट्र के ज़िला बुलढाणा के शहर मलिकापुर में एक निकाह की तक़रीब बहुत सादगी के साथ मुनअक़िद हुई।
31 अगस्त 2025, बरोज़ इतवार, मदीना मस्जिद सैक़लपुरा बारादरी मलिकापुर में जनाब मरहूम अब्दुर रशीद साहब के बेटे अज़ीज़ मोहम्मद ज़ैद का निकाह जनाब मोहम्मद ज़ाकिर कलीम (बारादरी मलिकापुर) की नेक सिफ़त बेटी के साथ बहुत सादगी और सुन्नत व शरियत के मुताबिक़ अंजाम पाया। अल्लाह तआला इस निकाह को बाबरकत बनाए, दोनों पर रहमतों का नुज़ूल फ़रमाए और मियां बीवी को बेहतरीन अंदाज़ में एकजुट रखे। आमीन।

इस मौके पर मुफ़्ती सैयद शहाबुद्दीन साहब (इमाम व ख़तीब, मदीना मस्जिद मरकज़, मलिकापुर, बुलढाणा) ने निकाह से पहले इकरारनामा के हवाले से तफ़सीली बयान फ़रमाया और तमाम शरीक अहबाब को ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड की "आसान और मसनून निकाह मुहिम" में शामिल होने की तरग़ीब दी। इसके बाद तमाम शरीक अहबाब में इस्लाहे-मुआशरा कमेटी की तरफ़ से जारी किया गया इकरारनामा तक़सीम किया गया और ज़बानी अहद भी लिया गया कि वो अपने घरों में निकाह की तक़रीबात को "आसान और मसनून निकाह मुहिम" के मुताबिक़ अंजाम देंगे।

माशा अल्लाह! कुछ साल पहले ज़ाकिर साहब की बड़ी साहिबज़ादी का निकाह भी इसी मुहिम के तहत बहुत सादगी के साथ मुनअक़िद हुआ था।
اللھم زد فزد

आज के दौर में दिखावा, रियाकारी और फ़िज़ूलखर्ची शादी की कामयाबी का पैमाना बन चुका है। जितनी फ़िज़ूलखर्ची होगी और जितने तरह-तरह के खाने मेहमानों के लिए रखे जाएंगे, शादी उतनी ही कामयाब और चर्चा का विषय मानी जाएगी। करोड़ों रुपये बर्बाद करने वाली शादियाँ मीडिया और सोशल मीडिया पर वायरल होती हैं और लोग उन पर वाह-वाह करते हैं, जैसा कि आजकल एक वीडियो वाइरल है — अल-इयाज़ु बिल्लाह।

हक़ीक़त ये है कि फ़िज़ूलखर्ची और ग़ैर-शरई रस्मों की वजह से कई मुश्किलात पैदा हो रही हैं। अफ़सोस की बात ये है कि लोग अपनी हैसियत से बढ़कर सिर्फ़ समाजी दबाव की वजह से निकाह की तक़रीबात में खर्च करते हैं। मुसलमानों ने भी माहौल से मुतास्सिर होकर शादी-ब्याह में ग़ैर-शरई तरीक़े और रस्में अपना ली हैं।

ऐसे हालात में मलिकापुर की ये शादी की तक़रीब एक मिसाल बन गई है। इस निकाह की सादगी का अंदाज़ा इस बात से लगाया जा सकता है कि मेहमानों के लिए खाने-पीने का कोई इंतज़ाम नहीं था और वक्त की पाबंदी का भी ख़ास ख्याल रखा गया था। इस तरह ये निकाह न सिर्फ़ शरियत के मुताबिक़ अंजाम पाया बल्कि समाज में सादगी को बढ़ावा देने के लिहाज़ से भी एक रोशन मिसाल बन गया।

https://www.facebook.com/share/p/1GJJ39eQgi/
❤22
khitab e juma 05 September 2025.pdf
6.2 MB
▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 290 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 05 ستمبر 2025 مطابق 12 ربیع الاول 1447

🎯 نبی کریمﷺ کی حیات مقدسہ کے چند اہم واقعات اور ان کے پیغامات

📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/9578
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
❤17👍2😢1
🎯 *سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں موجودہ مسائل کا حل* | 🎙️ محترم جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب _(نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)_ کا ایک بہت ہی اہم اور پر مغز خطاب، ضرور سنیں!
👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇
https://youtu.be/itWPGQUBZgc?si=uxa0bRe1sXdGEYyM

*🎯 सीरत-उन-नबी ﷺ की रौशनी में मौजूदा मसाइल का हल* | 🎙️ मुहतरम जनाब सैयद सआदतुल्लाह हुसैनी साहब (उपाध्यक्ष ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड) का एक बहुत ही अहम और पुर-मग़ज़ ख़िताब, ज़रूर सुनें।
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••
#seeratunnabi #seeraturrasool #muhammad #muhammadﷺ #prophetmuhammad #rabiulawal #rabiulawal2025 #rabiulawwal
❤5