⚖All India Muslim Personal Law Board⚖
✔
26.2K subscribers
4.23K photos
223 videos
591 files
3.3K links
Leading NGO of Indian Muslims for their Legal & Constitutional rights.

AIMPLB Teligram Group @AIMPLBgroup1


https://twitter.com/AIMPLB_Official

https://www.youtube.com/AIMPLB_Official

http://fb.me/AIMPLB.Official

Wtsp:8788657771
Download Telegram
*حکومت دہلی کی بے جا مداخلت سے 16 نومبر 2025 کا رام لیلا میدان کا احتجاجی پروگرام ملتوی*

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے حکومت کی جانب سے اجازت کی منسوخی کی مذمت کی


نئی دہلی، 8 نومبر 2025
دہلی مونسپل کارپوریشن نے 16 نومبر 2025 کو رام لیلا میدان پر ہونے والے مسلم پر سنل لابورڈ کے احتجاجی اجلاس کی اجازت یہ کہہ کر صرف 8 دن قبل منسوخ کردی کہ رام لیلا میدان دہلی حکومت کے پروگرام کے لئے مطلوب ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ دہلی حکومت اور مونسپل کارپوریشن کی اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جب مونسپل کارپوریشن اس اجلاس کے انعقاد کے لئے تین ماہ قبل اجازت دے چکی تھی، اس اجازت کو صرف ایک ہفتہ قبل منسوخ کر دینا قانوناً اور اخلاقاً غلط اور ظالمانہ اقدام ہے جس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یا تو دہلی کے پروگرام کو آگے بڑھایا جاتا یا انہیں متبادل جگہ فراہم کی جاتی۔

انہوں نے کہا وقف ترمیمی قانون 2025 کی مخالفت میں کئے جانے والے اس پروگرام کی تشہیر بڑے پیمانے پر ملکی سطح پر ہو چکی تھی، چنانچہ ہزاروں افراد دہلی کے لئے اپنا ٹکٹ بنا چکے تھے۔ بورڈ کے ذمہ دار بھی اس کے لئے مغربی اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان اور دہلی کی قریبی ریاستوں میں مسلسل دورے کر کے ماحول بنا چکے تھے۔ ظاہر ہے مونسپل کارپوریشن دہلی کے اس فیصلے نے ان سب لوگوں کو نہ صرف مایوس کیا ہے بلکہ ہوائی جہاز اور ٹرینوں کے ٹکٹ کی Cancellation کی وجہ سے انھیں خاصا مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ اسی طرح مغربی اتر پردیش اور ہریانہ سے جو بسیں بک کی جاچکی تھیں اس کا نقصان بھی ان علاقوں کے مسلمانوں کے حصہ میں گیا۔

ڈاکٹر الیاس نے آگے کہا کہ حکومت کے غلط فیصلوں پر تنقید اور احتجاج ہمارا بنیادی و دستوری حق ہے اور جمہوری ملک میں اس کے لئے جگہیں اور مقامات مختص کئے جاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کی وقف ترمیمی قانون 2025 پر احتجاجی تحریک کو جو پذیرائی مل رہی ہے اس سے حکومت گھبرا گئی ہے اور 16 نومبر کی اجازت کی منسوخی حکومت کی اسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت کے اس طرح کے بزدلانہ اقدامات کے آگے سپر نہیں ڈالے گا اور ملتوی شدہ پروگرام کو دوبارہ رمضان المبارک کے بعد دہلی میں ہی منعقد کرے گا۔ توقع ہے کہ حکومت کی طرف سے آئندہ کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جائے گی۔ بورڈ مسلمانوں سے بھی اپیل کرتا ہے کہ وہاں رکاوٹوں اور مشکلات سے ہرگز بھی مایوس نہ ہوں بلکہ جرأت اور حوصلے کے ساتھ بورڈ کی جانب سے آنے والے اعلانات کا اسی طرح خیر مقدم کریں، جس طرح کہ وہ اب تک کرتے رہے ہیں۔

✍️ جاری کردہ
*ڈاکٹر وقار الدین لطیفی*
آفس سکریٹری

https://www.facebook.com/share/p/1GVeB8VUo6/
❤10👍2
*دہلی لال قلعہ پر ہوا کار دھماکہ افسوسناک اور قابل تشویش*

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مکمل و غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 11 نومبر 2025
آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ دہلی لال قلعہ حادثہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء سے گہری تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک پریس بیان میں ملک کی راجدھانی میں عین لال قلعہ کے قریب ہوئے اس حادثہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کی مکمل اور ہر پہلو سے جانچ کروائے۔
صدر بورڈ نے کہا کہ اگر یہ حادثہ ہے تو انتہائی افسوسناک ہے۔ جس میں اتنے بڑے پیمانے پر بے گناہ اور معصوم لوگوں کی جانیں چلی گئیں اور بڑے پیمانے پر لوگ زخمی ہوئے اور اگر یہ دہشت گردانہ کارروائی ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے اور ہماری سیکیوریٹی کے نظام پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہے کہ ملک کی راجدانی کے حساس علاقے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
صدر بورڈ نے آگے کہا آزمائش کی اس گھڑی میں آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔

✍️ جاری کردہ
*ڈاکٹر محمد وقار الدین لطیفی*
آفس سکریٹری

https://www.facebook.com/share/p/1BaRCmSLY7/
❤4👍2
*Delhi Red Fort Incident Deeply Distressing and Concerning*

All India Muslim Personal Law Board Demands a Thorough and Impartial Investigation

_New Delhi | 11 November 2025_
The All India Muslim Personal Law Board expresses profound grief and sorrow over the tragic incident at Delhi’s Red Fort, conveying heartfelt condolences to the families of those who lost their lives, and praying for the swift recovery of the injured.
In a press statement, the President of the Muslim Personal Law Board, Maulana Khalid Saifullah Rahmani, expressed serious concern over the explosion that occurred in close proximity to the historic Red Fort in the nation’s capital. He urged the Government to conduct a comprehensive, unbiased, and multi-dimensional investigation into the incident.
Maulana Rahmani stated that if the incident was accidental, it is extremely unfortunate, resulting in the loss of many innocent lives and injuries to a large number of people. But if it was an act of terrorism, it is deeply alarming, raising serious questions about the effectiveness of the country’s security apparatus—especially if even the most sensitive areas of the national capital are not secure.
He further added that in this hour of trial and grief, the All India Muslim Personal Law Board stands in solidarity with the bereaved families and prays for the early recovery of all those injured.

✍️ Released by:
*Dr. Vaquar Uddin Latifi*
Office Secretary

https://www.facebook.com/share/p/1DqBAdz857/
❤5👍3
Khitab e juma 14 Nov 2025.pdf
2.3 MB
▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 299 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 14 نومبر 2025 مطابق 22 جمادی الاولیٰ 1447


🎯 سردی کا موسم مومن کیلئے موسم بہار

📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/9748
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
👍10❤4
*🪀 Short Video | مختصر پیغام 🪀*

*🎯 انسان اور جانور میں فرق* | حضرت مولانا سید محمد بلال حسنی ندوی صاحب (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇
https://youtube.com/shorts/pk4IDjqndto?si=jrMqrKNcqq5TJ7Uz

*🎯 INSAAN AUR JANWAR MEIN FARQ* | Hazrat Maulana Sayyed Muhammad Bilal Hasani Nadwi Sahab
_(Secretary All India Muslim Personal Law Board)_
❤3
*📜 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*

🌐 *امید پورٹل کے سلسلے میں دو اہم آن لائن پروگرام*

آپ حضرات کے علم میں یہ بات ہے کہ وقف جائیدادوں کے *امید پورٹل* پر اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ چونکہ امید پورٹل پر اندراج میں کافی *پیچیدگیاں* پیش آ رہی ہیں اور اس سلسلے میں مختلف ذہنوں میں الگ الگ *سوالات❓* بھی موجود ہیں— اسی کے پیشِ نظر *آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ* کی سوشل میڈیا ڈیسک کی جانب سے 🎙️ *حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب* _(جنرل سکریٹری بورڈ)_ کی *راست نگرانی 👁️‍🗨️* میں دو اہم *آن لائن پروگرام* رکھے جا رہے ہیں:

🕌 پہلا پروگرام

📅 *بروز پیر، 17 نومبر 2025*
⏰ *رات 9 بجے*
📺 *بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر لائیو 🔴*

یہ ایک *ٹریننگ پروگرام* ہوگا، جس میں جناب *عاصم عتیق صاحب* امید پورٹل سے متعلق اہم معلومات فراہم کریں گے، امید پورٹل پر اندراج کا *طریقہ کار 📝* سمجھائیں گے، اور *پاور پوائنٹ پریزینٹیشن 📊* بھی پیش کریں گے، ان شاء اللہ۔
---

🕌 دوسرا پروگرام

📅 *بروز منگل، 18 نومبر 2025*
⏰ *رات 9 بجے*
📺 *بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر لائیو 🔴*
اس پروگرام میں امید پورٹل سے متعلق *سوالات و جوابات❓➡️💬* کیے جائیں گے۔ بورڈ کے رکن 🎤 *ایڈوکیٹ طاہر حکیم صاحب* خصوصی طور پر شریک ہوں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے، ان شاء اللہ۔

📌 *گذارش:* ان دونوں پروگراموں میں شرکت کی گزارش کے ساتھ ساتھ یہ درخواست بھی ہے کہ جن لوگوں کے ذہن میں امید پورٹل کے سلسلے میں سوالات ہوں وہ 📞 *اپنے سوالات درج ذیل نمبر پر بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کردیں:*

📲 https://wa.me/8657219464

⭕ پروگرام سے لائیو جڑنے کے لیے بورڈ کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرلیں:
https://youtube.com/@aimplb_official
---

*منجانب:*
🖥️ *سوشل میڈیا ڈیسک، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ*
❤1
*📜 बिस्मिल्लाहिर्रहमानिर्रहीम*

🌐 *उमीद पोर्टल के संबंध में दो महत्वपूर्ण ऑनलाइन कार्यक्रम*

आप हज़रात यह जानते हैं कि वक़्फ़ जायदादों के *उमीद पोर्टल* पर पंजीकरण का सिलसिला जारी है।
चूँकि उमीद पोर्टल पर पंजीकरण के दौरान कई तरह की *जटिलताएँ* सामने आ रही हैं और इस विषय में अलग-अलग लोगों के मन में *विभिन्न प्रश्न❓* भी मौजूद हैं—इसी के मद्देनज़र *ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड* की सोशल मीडिया डेस्क की ओर से 🎙️ *हज़रत मौलाना मोहम्मद फ़ज़्लुर्रहीम मुजद्दिदी साहब* _(जनरल सेकरेटरी बोर्ड)_ की *निगरानी 👁️‍🗨️* में दो महत्वपूर्ण *ऑनलाइन कार्यक्रम* आयोजित किए जा रहे हैं:

🕌 पहला कार्यक्रम

📅 *सोमवार, 17 नवम्बर 2025*
⏰ *रात 9 बजे*
📺 *बोर्ड के ऑफ़िशियल यूट्यूब चैनल पर लाइव 🔴*

यह एक *ट्रेनिंग कार्यक्रम* होगा, जिसमें जनाब *आसिम अतीक साहब* उमीद पोर्टल से संबंधित महत्वपूर्ण जानकारियाँ देंगे,
उमीद पोर्टल पर पंजीकरण का *तरीक़ा 📝* बताएँगे
और *पावर पॉइंट प्रेज़ेंटेशन 📊* भी पेश करेंगे, इंशा अल्लाह।

---
🕌 दूसरा कार्यक्रम

📅 *मंगलवार, 18 नवम्बर 2025*
⏰ *रात 9 बजे*
📺 *बोर्ड के ऑफ़िशियल यूट्यूब चैनल पर लाइव 🔴*

इस कार्यक्रम में उमीद पोर्टल से संबंधित *प्रश्नोत्तर ❓➡️💬* किए जाएँगे। बोर्ड के सदस्य 🎤 *एडवोकेट ताहिर हकीम साहब* विशेष तौर पर शामिल होंगे और प्रश्नों के उत्तर देंगे, इंशा अल्लाह।

📌 *अनुरोध:*
इन दोनों प्रोग्रामों में भाग लेने के साथ-साथ यह भी निवेदन है कि जिन लोगों के मन में उमीद पोर्टल से संबंधित कोई भी प्रश्न हों, वे 📞 अपने प्रश्न नीचे दिए गए नंबर पर *व्हाट्सऐप के माध्यम से भेज दें:*

📱https://wa.me/8657219464

---

⭕ कार्यक्रम से लाइव जुड़ने के लिए बोर्ड के यूट्यूब चैनल को सब्सक्राइब कर लें:
https://youtube.com/@aimplb_official

---
*मिनजानिब:*
🖥️ *सोशल मीडिया डेस्क, ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड*
❤1
*📜 Bismillah-ir-Rahman-ir-Raheem*

🌐 *UMEED Portal Ke Silsile Mein Do Ahem Online Programme*

Aap hazraat ke ilm mein ye baat hai ke waqf jaidaadon ke *UMEED Portal* par indraaj ka silsila jaari hai.
Chunanche Umeed Portal par indraaj mein kaafi *Pecheedgiyan* pesh aa rahi hain aur is silsile mein mukhtalif zehnoṇ mein alag alag *Sawalat❓* bhi maujood hain— Isi ke pesh-e-nazar *All India Muslim Personal Law Board* ki Social Media Desk ki jaanib se 🎙️ *Hazrat Maulana Muhammad Fazlur Rahim Mujaddidi Sahab* _(General Secretary Board)_ ki *raast nigraani 👁️‍🗨️* mein do ahem *Online Programmes* rakhe ja rahe hain:

🕌 Pehla Programme

📅 *Baroz Peer, 17 November 2025*
⏰ *Raat 9 baje*
📺 *Board ke official YouTube channel par LIVE 🔴*

Yeh ek *TRAINING PROGRAMME* hoga, jismein Janab *Asim Ateeq Sahab* Umeed Portal se muta‘alliqa ahem maloomat faraham karenge, Umeed Portal par indraaj ka *Tareeqa-e-kaar 📝* samjhayenge,
aur *PowerPoint Presentation 📊* bhi pesh karenge, InshaAllah.

🕌 Doosra Programme

📅 *Baroz Mangal, 18 November 2025*
⏰ *Raat 9 baje*
📺 *Board ke official YouTube channel par LIVE 🔴*

Is programme mein Umeed Portal se muta‘alliqa *Sawal-o-jawaabat ❓➡️💬* kiye jaayenge. Board ke rukun 🎤 *Advocate Tahir Hakeem Sahab* khusoosi tor par shareek honge aur sawalat ke jawaabat denge, InshaAllah.

📌 *Guzarish:*
In dono programmes mein shirkat ke saath saath yeh bhi darkhwast hai ke jin logon ke zehan mein Umeed Portal ke silsile mein koi bhi sawal ho to woh 📞 apne sawalat neeche diye gaye number par *WhatsApp ke zariye* bhej dein:

📲 https://wa.me/8657219464

⭕ Programme se LIVE judne ke liye Board ke YouTube channel ko subscribe kar len:
https://youtube.com/@aimplb_official

---
*Min Janib:*
🖥️ *Social Media Desk, All India Muslim Personal Law Board*
❤3
🔰 *UMEED Portal ke silsile mein do ahem online programme*

Mukammal tafseelaat ishtihar mein dekhein:
👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇
https://www.facebook.com/share/1a9UYGNjC2/
❤4
🔰 *امید پورٹل کے سلسلے میں دو اہم آن لائن پروگرام*

مکمل تفصیلات اشتہار میں دیکھیں:
👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇
https://www.facebook.com/share/p/1733FkNDqz/
❤3
*⭕ لائیو | LIVE | لائیو ⭕*

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے یوٹیوب چینل پر *🎯 امید پورٹل سے متعلق سوالات و جوابات کا ایک بہت ہی اہم سیشن جاری ہے،* جس میں معروف وکیل *🎙️ محترم جناب ایڈوکیٹ طاہر حکیم صاحب* عوام الناس کے سوالات کے جوابات دیں گے، ان شاءاللہ

👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇
https://www.youtube.com/live/hA8Uin_wQtc?si=QMDiTRH8m4alB4Nr

All India Muslim Personal Law Board ke YouTube channel par *🎯 UMEED Portal Se Muta‘alliq Sawalaat O Jawabaat Ka Bohat Hi Aham Session Jaari Hai,* jis mein maroof wakeel 🎙️ Muhtaram Janab Advocate Tahir Hakim Sahab
Awamunnas ke sawalaat ke jawabaat denge, InshaAllah.
❤5
Khitab e juma 21 Nov 2025.pdf
1.5 MB
▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 300 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 21 نومبر 2025 مطابق 29 جمادی الاولیٰ 1447


🎯 عیادت کی فضیلت اور آداب

📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/9758
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
❤13👍2
قبولیت وہ طاقت جو آدھی زندگی آسان بنا دیتی ہے
✍️ روبینہ یاسمین

ایک چیز ہے جو ہمارے بہت سے مسائل کو بروقت روک دیتی ہے۔
اس کا نام ہے
قبول کرنا۔
اگر آپ میں ہمت ہے، طاقت ہے، جرأت ہے
تو جو ناپسندیدہ چیزیں ہیں، انہیں بدل دیں۔
اور اگر آپ میں انہیں بدلنے کی طاقت نہیں
تو ایک ہی راستہ بچتا ہے:
قبول کر لیں کہ اب ان باتوں سے الجھنا بند کرنا ہوگا۔
کیونکہ اصل دکھ تب پیدا ہوتا ہے جب ہم قبول نہیں کرتے۔
تب ہم رو پڑتے ہیں، جلتے ہیں، کڑھتے ہیں،
اور ہر ناپسندیدہ رویہ ہمیں اندر تک چوٹ دیتا ہے۔
مگر جب ہم چیزوں کو جیسا وہ ہے ویسا مان لیتے ہیں،
تو وہی رویے سامنے آئیں بھی تو دل پر نہیں لگتے۔
ہم سر جھٹک کر اپنے کام میں لگ جاتے ہیں
کیونکہ ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ ہماری الجھن سے کچھ بدلنے والا نہیں۔
تو پھر کیوں نہ اپنی قیمتی انرجی وہاں لگائیں
جہاں واقعی کوئی مثبت تبدیلی ممکن ہو؟
قبولیت برے رویوں کو نارملائز کرنا نہیں
یہ ایک غلط فہمی ہے۔
قبولیت کسی غلط چیز کی حمایت نہیں
یہ اپنی توانائی بچانے کا فن ہے۔

جو لوگ برے رویے رکھتے ہیں،
وہ ہماری درخواستوں سے نہیں بدلتے۔
وہ جیسے ہیں ویسے ہی رہتے ہیں۔

تو پھر کیوں نہ ہم بھی انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں
اور اپنی زندگی میں موجود بہتر چیزوں کو بڑھانے پر دھیان دیں؟
کیونکہ کبھی کبھی
دوسروں کو نہیں، خود کو بدلنا زیادہ دانشمندی ہوتی ہے۔

#RubinaYasmeen #Taleem #تعلیم
❤9
🔰 HINDUSTAN ME MUSLIM PERSONAL LAW KA MASLA Series No 09

*🎯 طلاق کے بارے میں اسلامی نقطۂ نظر اور شوہر کو طلاق کا حق کیوں؟*
🎙️ حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب _(جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)_
*▪️مکمل خطاب ضرور 🎧سنیں اور اپنے دوستوں کو بھی بھیجیں۔*

👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼
https://youtu.be/BdZRa_lZQOM?si=yB3RZVD5il0LgOei

*📣 Talaq Ke Baare Me Islami Nuqta-e-nazar Aur Shauhar Ko Talaq Ka Haq Kyun?*
🎙️ Hazrat Maulana Mohammad Fazlurraheem Mujaddidi Sahab _(General Secretary AIMPLB)_
*▪️पूरा ख़िताब ज़रूर 🎧सुनें और अपने दोस्तों को भी भेजें।*
❤3
*🪀 Short Video | مختصر پیغام 🪀*

*🎯 وقف سے متعلق حکومت کا پروپیگنڈا* | حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇
https://youtube.com/shorts/Zo1NNh5YSiM?si=Nb-UoyaWqzDyO3nS

*🎯 WAQF Se Mutalliq Hukumat Ka Propaganda* | Hazrat Maulana Khalid Saifullah Rahmani Sahab
_(President All India Muslim Personal Law Board)_
❤1