⚖All India Muslim Personal Law Board⚖
✔
26.2K subscribers
4.23K photos
223 videos
591 files
3.3K links
Leading NGO of Indian Muslims for their Legal & Constitutional rights.

AIMPLB Teligram Group @AIMPLBgroup1


https://twitter.com/AIMPLB_Official

https://www.youtube.com/AIMPLB_Official

http://fb.me/AIMPLB.Official

Wtsp:8788657771
Download Telegram
*भारत के मुसलमानों से एक दर्दमंदाना अपील:* महासचिव बोर्ड

नई दिल्ली: 27 नवंबर 2025
ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड के महासचिव मौलाना मुहम्मद फ़ज़ल-उर-रहीम मुजद्दिदी ने भारत के सभी मुसलमानों से एक अहम और दर्दमंदाना अपील करते हुए कहा कि भारत सरकार के उम्मीद पोर्टल पर वक़्फ़ संपत्तियों को अपलोड करने की अवधि बहुत कम रह गई है। हालाँकि ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड 5 दिसंबर, 2025 की समय सीमा को आगे बढ़ाने के लिए हर स्तर पर हर मुम्किन कोशिश कर रहा है, लेकिन अगर इस समय सीमा में कोई बदलाव नहीं हुआ, तो केवल एक सप्ताह ही बचा है और अब तक उम्मीद पोर्टल पर वक़्फ़ संपत्तियों का पंजीकरण बहुत कम हुआ है। इसलिए, यह ज़रूरी है कि भारत के सभी मुसलमान इस पर तुरंत ध्यान दें।
ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड के महासचिव ने सभी मुसलमानों से अपील की है कि वे अपनी वक़्फ़ संपत्तियों को जल्द से जल्द उम्मीद पोर्टल पर पंजीकृत करने की फ़िक्र करें और अन्य सभी कार्यों को छोड़कर इसमें भाग लें और इस नेक काम में अपना पूरा सहयोग दें और वक़्फ़ संपत्तियों को उम्मीद पोर्टल पर पंजीकृत करें और इस कार्य को ज़िला/ब्लॉक और पंचायत स्तर पर सही तरह से करने की कोशिश की जाए। तभी हम अपने पूर्वजों द्वारा दान की गई संपत्तियों की रक्षा कर पाएंगे। याद रखें! अगर हम इसके महत्व को नहीं समझते हैं, तो हमें बहुत बड़ा नुकसान होगा। इसलिए, यह आवश्यक है कि हम सभी इस काम को प्राथमिकता के आधार पर करें और दुआ भी करें ताकि अल्लाह रब्बुल इज़्ज़त हमें वक़्फ़ संपत्तियों को बचाने और उनकी हिफाज़त के लिए हिम्मत और हौसला दे और वक़्फ़ की इन तमाम संपत्तियों पर बुरी नज़र रखने वालों को अपने मक़सद में नाकाम करे।

✍️ जारी सूचना
*डॉ. मुहम्मद वकारुद्दीन लतीफ़ी*
_कार्यालय सचिव_

https://www.facebook.com/share/p/19znEAbj2t/
❤1
*A Heartfelt Appeal to Muslims of India:* General Secretary Board

New Delhi: 27 November 2025
Maulana Muhammad Fazlur Raheem Mujaddidi, the General Secretary of the All India Muslim Personal Law Board, has made a heartfelt appeal to all Muslims of India stating that the deadline to upload Waqf properties on the government’s UMEED portal is fast approaching. Although the All India Muslim Personal Law Board is making every possible effort to extend the final deadline of 5 December 2025 at all levels. If no change occurs, only one week remains and the registration of Waqf properties on the UMEED portal is still very low. Therefore, it is necessary for all Muslims of India to pay immediate attention to this matter.
The General Secretary of the All India Muslim Personal Law Board has urgently requested that all Muslims should quickly register their Waqf properties on the UMEED portal. Everyone should temporarily set other tasks aside, take a keen and proactive interest, and participate fully in this noble cause. By providing their full cooperation to register Waqf properties on the UMEED portal and ensuring proper execution of this work at district, block, and panchayat levels, only then can we protect the Waqf properties dedicated by our ancestors. Remember! If we fail to recognize the importance of this matter, we will suffer a great loss. Therefore, it is essential that we prioritize this task and also pray that Allah Almighty grants us the courage and determination to safeguard Waqf properties, and that He thwarts the efforts of those who harbor ill intentions toward them

✍️ Issued by
*Dr. Mohd. Vaquar Uddin Latifi*
_Office Secretary_

https://www.facebook.com/share/p/14NjKrMUkU8/
❤8
*🪀 Short Video | مختصر پیغام 🪀*

*🎯 اپنے بچوں کو یہ نصیحت ضرور کریں* | حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼
https://youtube.com/shorts/DhptLU2bcDQ?si=cN3zaHCe9tcSsK5R

*🎯 APNE BACCHON KO YE NASEEHAT ZAROOR KAREIN* | Hazrat Maulana Khalilurrahman Sajjad Nomani Sahab
_(Executive Member, All India Muslim Personal Law Board)_
❤6
*🚨 ज़रूरी सूचना! 🚨*

​वक्फ संपत्तियों को UMEED पोर्टल पर पंजीकृत करने की अंतिम तिथि 5 दिसंबर 2025 है, लेकिन पोर्टल तकनीकी समस्याओं से घिरा हुआ है! 😡

प्रॉपर्टी रजिस्ट्रेशन एक बुरा सपना बन गया है।

*​वक्फ संपत्तियों को बचाने के लिए अपनी आवाज़ उठाएं!*

​📢 ट्वीट करें: #FixUMEEDPortal #SaveWaqf

*​🗓️ आज: 3 दिसंबर 2025* (बुधवार)
*🕰️ शाम 7:30 बजे*

👇🏼♻️👇♻️👇🏼♻️👇♻️👇🏼
https://x.com/AIMPLB_Official/status/1996195319156220204?t=HkW56JQYrIwcPhUpRQu-1g&s=19
❤5
*‏🚨 فوری توجہ درکار! 🚨*

​وقف املاک کو UMEED پورٹل پر رجسٹر کرنے کی آخری تاریخ صرف 5 دسمبر 2025 ہے، مگر پورٹل تکنیکی خرابیوں کا شکار ہے! 😡

وقف املاک کا رجسٹریشن ایک بھیانک خواب بن چکا ہے۔

*وقف املاک کو بچانے کے لیے آواز اٹھائیں!*

​📢 ٹویٹ کریں:
‎#FixUMEEDPortal ‎#SaveWaqf

*​🗓️ آج: 3 دسمبر 2025* (بدھ)
*🕰️ شام 7:30 بجے*

👇♻️👇🏼♻️👇♻️👇🏼♻️👇
https://x.com/AIMPLB_Official/status/1996194869660770539?t=lUziMXu_qLfiK9pLuYR-Yw&s=19
❤3
*🚨 Alert! 🚨*

The last day to register Waqf Properties on UMEED Portal is Dec 5, 2025, but the portal is plagued with tech issues! 😡

Registering properties has become a nightmare!

*Raise your voice to save Waqf Properties!*

📢 Tweet with
#FixUMEEDPortal #SaveWaqf

*🗓️ Dec 3, 2025* (Wednesday)
*🕰️ 7:30 PM*

👇♻️👇🏼♻️👇♻️👇🏼♻️👇
https://x.com/AIMPLB_Official/status/1996193072254697627?t=9xol6zWUTih9_accSSDH_Q&s=19
Khitab e juma 05 Dec 2025.pdf
2.6 MB
▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 302 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 05 دسمبر 2025 مطابق 14 جمادی الآخر 1447

موجودہ آزمائشی دور میں
🎯 ہم کدھر جائیں؟؟؟

📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/9774
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
❤13👍6
*🪀 Short Video | مختصر پیغام 🪀*

*🎯 بابری مسجد کے بارے میں ایک بڑی حقیقت* | حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼
https://youtube.com/shorts/u0SxW_DnWWg?si=X1lyXQJRy7aSjWs9

*🎯 BABRI MASJID Ke Baare Me Ek Badi Hakeekat* | Hazrat Maulana Khalilurrahman Sajjad Nomani Sahab
_(Executive Member, All India Muslim Personal Law Board)_
❤17
*کرنول میں تفہیمِ شریعت ورکشاپ، مسلم پرسنل لا کے موضوعات پر سلسلہ وار پروگرام*

https://www.facebook.com/share/p/1DJWYKYSNG/
---------------------------------------------
_کرنول، 30 نومبر (نامہ نگار):_ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام ’’تفہیمِ شریعت‘‘ پروگرام کے تحت یہاں 26 سے 30 نومبر 2025 تک سلسلہ وار لیکچرز اور ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیے گئے جن میں مسلم پرسنل لا سے متعلق مختلف اہم مسائل پر علماء نے تفصیلی گفتگو کی۔

پہلا پروگرام 26 نومبر بروز بدھ الجامعۃ الطیبہ، دارالعلوم زہراپور (پکی مسجد)، کرنول میں منعقد ہوا۔ اس میں مولانا محمد اسعد ندوی (آرگنائزر، تفہیمِ شریعت کمیٹی، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے ’’یتیم پوتے کی میراث‘‘ کے عنوان پر خطاب کیا، مولانا نے قرآن مجید کی آیت
﴿لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ﴾
کی روشنی میں وراثت کے اسلامی اصولوں کی وضاحت کی، انہوں نے میراث کے تین بنیادی ضابطے بیان کیے کہ اوّل: وارث وہی ہوگا جو مورث کی وفات کے وقت موجود ہو، دوم: میراث ضرورت کی بنیاد پر نہیں بلکہ رشتہ داری کی بنیاد پر تقسیم ہوتی ہے، اور سوم: قرابت میں ترجیح کا اصول جاری ہوتا ہے، یعنی قریبی رشتہ دار کی موجودگی میں دور کا رشتہ دار حصہ نہیں پاتا، مولانا نے مثالوں سے واضح کیا کہ بیٹے کی موجودگی میں پوتا پوتی وارث نہیں بنتے، اسی طرح والد کی موجودگی میں دادا دادی کو حصہ نہیں ملتا، ماں کے ہوتے نانا نانی محروم رہتے ہیں اور بیٹیوں کی موجودگی میں نواسے نواسیاں حصہ دار نہیں بنتے۔

وراثت کے ضمن میں ایک عام غلط فہمی کا ازالہ کرتے ہوئے مولانا محمد اسعد ندوی نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں اگر کسی شخص کا بیٹا اس کی زندگی میں انتقال کر جائے تو اس بیٹے کے یتیم بچے (پوتے پوتیاں) دادا کی میراث کے حق دار ہونے چاہییں، مگر شریعت کے اصولوں کی رو سے یہ دعویٰ درست نہیں، قرآن وسنت کی رو سے قریبی وارث کی موجودگی میں دور کے رشتہ دار کو حصہ نہیں ملتا۔ مولانا محمد اسعد ندوی نے واضح کیا کہ شرعی نقطۂ نظر سے پوتا دادا کے ترکہ میں وارث نہیں بنتا جب تک دادا کا بیٹا (یعنی پوتے کا باپ) یا اس کا کوئی قائم مقام موجود ہو، ان کے مطابق یتیم پوتے کو براہ راست حصہ دار بنانے کی رائے نہ صرف شریعت کے اصول کے خلاف ہے بلکہ عقل و قیاس بھی اس کی تائید نہیں کرتے۔

اگلے روز 27 نومبر بروز جمعرات دارالعلوم سعیدیہ، مسجد رزاق حبیبہ، لکشمی نگر، کرنول میں دوسرا پروگرام منعقد ہوا، یہاں بھی موضوعِ گفتگو یتیم پوتے کی میراث ہی رہا، تاہم اس نشست میں مسلم پرسنل لا سے متعلق دیگر اہم مسائل پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، شرکاء نے بڑی دل چسپی سے سوالات کیے اور مختلف شبہات کے ازالے کے لیے علماء سے وضاحتیں طلب کیں جن کے تشفی بخش جوابات دیے گئے۔

تیسرا پروگرام 28 نومبر بروز جمعہ عثمانیہ کالج، کرنول میں منعقد ہوا، جہاں دو اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی: یتیم پوتے کی میراث اور نفقۂ مطلقہ (طلاق یافتہ عورت کے نان و نفقہ کا مسئلہ)۔ مولانا محمد اسعد ندوی نے مطلقہ عورت کے نفقہ کے احکام پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ شریعت میں نفقہ تین بنیادوں پر واجب ہوتا ہے: (1) ملکیت کی بنیاد پر، (2) قرابت (رشتہ داری) کی بنیاد پر، اور (3) حبس یعنی ریزرو رہنے (زوجیت و قیام) کی بنیاد پر، انہوں نے واضح کیا کہ جس مطلقہ عورت کی عدت گزر چکی ہو، وہ نہ شوہر کی بیوی رہی اور نہ اب عدت میں ہے، اس لیے پہلے شوہر پر اس کا نان و نفقہ واجب نہیں رہتا، مولانا کا کہنا تھا کہ جو حضرات اس کے برعکس رائے پیش کرتے ہیں وہ نہ صرف شریعت کے اصول سے ہٹ کر بات کرتے ہیں بلکہ عقل وحکمت بھی ان کی تائید نہیں کرتی، یہ نشست نہایت کامیاب رہی اور طلبہ و اساتذہ نے ان مباحث سے خوب استفادہ کیا۔

ان پروگراموں کے سلسلے کے اختتام پر 30 نومبر بروز اتوار کرنول شہر میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں کرنول اور اطراف سے بڑی تعداد میں وکلاء، ماہرینِ قانون، علماء و مشائخ اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی، ورکشاپ میں مسلم پرسنل لا کے بنیادی اصول، عائلی قوانین کی شرعی وقانونی حیثیت، عورتوں سے متعلق معاشرے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ، یتیم پوتے کی میراث کے دلائل، طلاق، نان ونفقہ اور دیگر خاندانی مسائل پر ماہرین کے تفصیلی لیکچرز ہوئے، شرکائے ورکشاپ کا کہنا تھا کہ تفہیم شریعت کے طرز پر عوام میں بیداری لانے والے ایسے پروگرام ملک کے دیگر حصوں میں بھی مسلسل منعقد ہونے چاہییں اور اس سلسلے کو مزید وسعت دی جانی چاہیے۔
❤6
ورکشاپ کی ایک اہم نشست میں ڈاکٹر مفتی محمد اعظم ندوی نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے محمد عارف علی بنام سیدہ افسر النساء (24 جون 2025) کے پس منظر میں خلع کے شرعی وقانونی پہلوؤں پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا، انہوں نے عدالت کے فیصلے میں موجود کئی نقائص اور اس کے سماجی وشرعی مضمرات پر روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے خلع کو عورت کا مطلق اور غیر مشروط حق قرار دیتے ہوئے شوہر کی رضامندی کو غیر ضروری قرار دیا ہے، عدالت نے غیر عدالتی خلع ناموں کو ایک طرف تو محض مشاورتی (ایڈوائزری) حیثیت دی ہے مگر دوسری جانب اسی فیصلے میں ایک غیر سرکاری شرعی پنچایت "صدائے حق شرعی کونسل" کی جانب سے شوہر کی مرضی کے خلاف عمل میں لائے گئے خلع کو بھی قابلِ قبول ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شرعی اعتبار سے شوہر کی رضامندی کے بغیر یک طرفہ خلع معتبر نہیں ہوسکتا، مفتی ندوی کے مطابق عدالت نے اس فیصلے میں فقہی طور پر خلع اور فسخ نکاح کے فرق کو نظر انداز کر دیا ہے، عدالتوں میں عائلی معاملات سے متعلق قابلِ اعتماد اسلامی اسکالرز کی آراء لینے کے بجائے بعض غیر مستند اور مستشرقین سے متاثر مصنفین کی کتابوں کو بنیاد بنایا جا رہا ہے جس سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں، اس فیصلے میں بھی چند غیر معتبر حوالوں کے باعث یہی خلطِ مبحث ہوا، انہوں نے نشاندہی کی کہ اگرچہ عدالت نے کہا ہے کہ فتوے اور دار القضاء (شرعی پنچایتوں) کے فیصلے قانونی طور پر مؤثر نہیں، لیکن پھر بھی اس نے متعلقہ کونسل کے خلع نامے کو وزن دے دیا جو واضح ابہام کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 14 اور 21 کے تقاضوں کے بھی خلاف ہو سکتا ہے کیونکہ اس معاملے میں شوہر کو نوٹس دے کر موقف سننے کا موقع نہیں دیا گیا۔ مزید یہ کہ یہ فیصلہ 2002 کے مشہور مقدمہ شمیم آراء بنام ریاست اترپردیش میں طے کردہ اصولوں سے بھی مطابقت نہیں رکھتا، جس میں عدالتی نگرانی میں مصالحت کی معقول کوشش کو ضروری قرار دیا گیا تھا، انہوں نے یہ بھی توجہ دلائی کہ شریعت ایکٹ 1937 میں فسخِ نکاح کا ذکر موجود ہے، مگر غیر عدالتی خلع کی کوئی صراحت نہیں ملتی، جس فرق کو ہائی کورٹ نے ملحوظ نہیں رکھا۔ آخر میں انہوں نے تجویز پیش کی کہ آئندہ نکاح ناموں میں زوجین کے درمیان باہمی تحکیم کا معاہدہ شامل کیا جائے جس کے تحت میاں بیوی کسی معتبر شرعی ادارے یا ثالثی کونسل کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے پابند ہوں، اس اقدام سے عدالتوں کا بوجھ بھی کم ہوگا اور شریعت کے مطابق باہمی رضامندی سے مسائل کا حل بھی نکل آئے گا۔

ورکشاپ کے دوران ایک نشست میں اسلام میں لے پالک (منہ بولے بچے) کی حیثیت کے بارے میں بھی شرعی احکام بیان کیے گئے۔ اس موضوع پر مولانا فرقان پالنپوری (رفیقِ علمی، شعبۂ تحقیق، المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد) نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شریعتِ مطہرہ میں منہ بولا بیٹا حقیقی اولاد کا درجہ نہیں رکھتا۔ کسی کو منہ بولا بیٹا بنانے سے وہ حقیقی بیٹا نہیں بن جاتا اور نہ اس پر صلبی اولاد والے احکام جاری ہوتے ہیں، البتہ گود لینے والے کو بچے کی پرورش، تعلیم و تربیت اور اچھے آداب سکھانے کا ثواب ملتا ہے۔ دورِ جاہلیت میں لوگ لے پالک کو حقیقی اولاد کا درجہ دے دیتے تھے لیکن اسلام نے اس تصور کو ختم کر کے اعلان کیا کہ منہ بولی اولاد حقیقی اولاد کا بدل نہیں ہوسکتی اور لے پالک کو اس کے اصل والد کی طرف منسوب کرنا ہی ضروری ہے۔ رسول کریم ﷺ نے زید بن حارثہؓ کو اپنا متبنّٰی (منہ بولا بیٹا) بنایا تو لوگ انہیں "زید بن محمد" کہنے لگے تھے، تب اللہ تعالیٰ نے قرآن میں حکم نازل فرمایا کہ اولاد کو ان کے حقیقی باپ ہی کے نام سے پکارا جائے، کسی اور کی طرف نسبت کرنا ناانصافی اور خلافِ عقل ہے۔

مولانا نے اس ضمن میں چند اہم نکات سامعین کے سامنے رکھے:
اوّل: منہ بولے بیٹے کو اس کے حقیقی والد کے نام سے ہی پکارا جائے، گود لینے والے کے نام سے اس کی ولدیت لکھوانا ناجائز ہے، البتہ سرپرست کے طور پر گود لینے والا اپنے نام کا اضافہ کر سکتا ہے اور محبت سے بیٹا کہہ سکتا ہے۔
دوم: منہ بولے بچے حقیقی والدین کے تو وارث ہوتے ہیں، لیکن جس شخص نے انہیں گود لیا ہو اس کے ترکے میں ان کو بطورِ اولاد کوئی حق نہیں ملتا، ہاں دورانِ زندگی وہ چاہے تو عطیہ دے سکتا ہے اور اگر وہ بچہ خود شرعی وارث نہ بن رہا ہو تو ایک تہائی ترکے تک اس کے حق میں وصیت بھی کی جا سکتی ہے۔
سوم: اگر لے پالک بچہ اصل میں غیر محرم ہو تو صرف گود لینے سے وہ محرم نہیں بنتا۔ البتہ دو سال کی عمر سے قبل گود لینے والی عورت (یا اس کی بہن یا بھابھی) اس بچے کو دودھ پلادے تو رضاعت کا رشتہ قائم ہوجائے گا اور وہ عورت اس بچے کی رضاعی ماں بن جائے گی، جبکہ گود لی گئی بچی کو کسی قریبی رشتہ دار خاتون کے دودھ پلانے سے گود لینے والا مرد اس کا رضاعی ماموں یا چچا بن جاتا ہے۔
❤7
چہارم: اگر رضاعت کا رشتہ قائم نہ کیا گیا ہو تو بالغ ہونے پر یہ بچہ گود لینے والے گھرانے کے لیے غیر محرم رہے گا، اس سے پردہ لازم ہوگا اور اصولاً نکاح بھی جائز ہوگا، جب کہ رضاعت کی صورت میں وہ محرم بن جانے کی وجہ سے پردہ اور نکاح دونوں کے دائرے سے باہر ہو جاتا ہے۔
پنجم: لے پالک بیٹے یا بیٹی کے نکاح کا اصل حق ہر حال میں اس کے حقیقی والدین کو ہوگا، البتہ اگر رضاعت نہ ہو تو گود لینے والے اور ان کی اولاد کے ساتھ نکاح شرعاً ممکن رہے گا، کیونکہ وہ ان کے حقیقی یا رضاعی رشتہ دار نہیں ہوتے۔

اسی مرکزی ورکشاپ میں مولانا مفتی احمد عبیداللہ یاسر قاسمی (استاذ، مدرسہ اشرف العلوم، حیدرآباد) نے اسلامی نظامِ میراث کے مجموعی پس منظر پر نہایت مؤثر اور علمی انداز میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظامِ میراث ایک الہامی اور جامع قانونی ڈھانچہ ہے، جس کی بنیاد قرآن کی واضح ہدایات پر قائم ہے۔ اس نظام کا مقصد خاندان میں عدل، توازن اور جھگڑوں کا خاتمہ ہے۔ اسلام نے وراثتی حصص کا تعین صرف مرد و عورت ہونے پر نہیں، بلکہ رشتے کے قرب، ذمہ داریوں اور حقیقی ضروریات کو سامنے رکھ کر کیا ہے؛ جو میّت کے زیادہ قریب ہو، اس کا حصہ مضبوط اور زیادہ ہوتا ہے، اور رشتہ جتنا دور ہو حصہ کم یا بعض اوقات ختم بھی ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریعت میں حقوق اور ذمہ داری کے درمیان عملی توازن رکھا گیا ہے۔ مرد پر مہر، نفقہ اور خاندان کی کفالت جیسے لازمی مالی بوجھ عائد ہیں، جبکہ عورت مہر وصول کرتی ہے اور وراثت میں ملنے والا مال اس کی ذاتی، محفوظ اور مکمل ملکیت رہتا ہے، جسے خرچ کرنا اس پر فرض نہیں۔ ان پہلوؤں کی وجہ سے بعض معروف صورتوں میں، مثلاً بیٹا اور بیٹی جمع ہوں تو 2:1 کا اصول رکھا گیا ہے، جو کسی برتری نہیں بلکہ ذمہ داری کی رعایت پر مبنی ہے، کیونکہ مرد کو اپنا حصہ عموماً خاندانی کفالت میں لگانا ہوتا ہے، جب کہ عورت کا حصہ اس کے پاس محفوظ رہتا ہے۔

مولانا احمد عبیداللہ یاسر قاسمی نے اس اعتراض کی بھی تردید کی کہ اسلام مرد کو فوقیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میراث میں کئی صورتیں ایسی ہیں جہاں عورت اور مرد کا حصہ برابر ہوتا ہے، بہت سے مواقع پر عورت کا حصہ مرد سے زیادہ ہوتا ہے اور بعض خاص حالات میں عورت وارث بنتی ہے جبکہ اسی درجے کا مرد محروم رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ حصص میں برابری کا مطالبہ بظاہر خوش نما ضرور ہے، لیکن اسلام کا معیار ’’مساوات‘‘ نہیں بلکہ ’’عدل‘‘ ہے، کیونکہ ہر شخص کو یکساں دینا بعض اوقات حق تلفی کا سبب بھی بن سکتا ہے، جب کہ عدل وہ اصول ہے جو حق، ذمہ داری اور حالات کے مطابق منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتا ہے۔ ان کے مطابق اسلامی نظامِ میراث نہ صرف منصفانہ تقسیم فراہم کرتا ہے، بلکہ دولت کے چند ہاتھوں میں سمٹ جانے، معاشی عدم توازن اور خاندانی تنازعات سے بھی حفاظت کا ذریعہ بنتا ہے، اور اسی میں اس کی پائیداری اور حقیقی حکمت پوشیدہ ہے۔

تمام پروگراموں کی صدارت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن حضرت مولانا ذاکر رشادی نے کی۔ مرکزی ورکشاپ کی ایک نشست میں مولانا محمد اسعد ندوی (آرگنائزر، تفہیمِ شریعت) نے مجوزہ یونیفارم سول کوڈ (UCC) کے خطرات اور نقصانات پر پُرمغز محاضرہ پیش کرتے ہوئے UCC کو آئینِ ہند اور مذہبی آزادی کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیا۔ مولانا محمد ارشد ندوی (استاذ، المعہد العالي الاسلامي حیدرآباد) نے حدیث "خَیْرُکُمْ خَیْرُکُمْ لِأَہْلِهِ" سے استدلال کرتے ہوئے فرمایا کہ ان پروگراموں کا مقصد مسلمانوں میں اپنے عائلی قوانین کے تئیں شعور بیدار کرنا اور خاندانی زندگی کو شریعت کے سانچے میں ڈھالنے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے بہترین خاندانی نظام دیا ہے اور بہت سے غیر مسلم محققین نے اسلامی عائلی قوانین کا مطالعہ کر کے ان کی خوبیوں سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا، کیونکہ ان قوانین میں ہر فرد کی ذمہ داری نہایت واضح طور پر متعین ہے۔

اختتامی خطاب میں مولانا ذاکر رشادی نے کہا کہ ہمارا اسلامی عائلی قانون اپنی جگہ بے مثال ہے اور دنیا کا کوئی دوسرا قانون اس کا ہم پلہ نہیں ہو سکتا، لیکن ہمیں کامیابی اسی وقت ملے گی جب ہم سو فیصد اس قانون پر عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تفہیمِ شریعت کے یہ سلسلہ وار پروگرام ملک بھر میں ایک مثبت دینی و قانونی بیداری کا سبب بنیں گے اور مسلم سماج کو اپنے شرعی قوانین پر صحیح فہم اور مضبوط یقین نصیب ہوگا۔
❤10
Khitab e juma 12 Dec 2025.pdf
1.7 MB
▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 303 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 12 دسمبر 2025 مطابق 21 جمادی الآخر 1447

🎯 ’وندے ماترم‘ مسلمانوں کے لئے ناقابل قبول کیوں؟

📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/9787
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
❤5👍1