Karachi Alerts
1.08K subscribers
942 photos
24 videos
1 file
47 links
Join us To Get Latest & Breaking About Karachi, Foods, Brands, Events, Fashion and People of Pakistan.

www.facebook.com/KarachiAlerts
Download Telegram
بریکنگ
کراچی: سندھ بھرمیں 24 اور25 اگست کوتعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے انتظام کے تحت تمام اسکولز اور کالجز مین بدھ اور جمعرات تعطیل کا اعلان، وزیر تعلیم سندھ
حالیہ تیز بارشوں کے پیش نظر دو دن 24 اور 25 اگست چھٹی کا اعلان کر رہے ہیں، سردار شاہ
کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وزیر تعلیم سردار شاہ

سرکاری و نجی اسکولز کالجز آئندہ دو روز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے محکمہ تعلیم کا فیصلہ

‏سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے اورسندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں اور متاثرین کی رلیف کیمپس مین تبدیل ہوگئے ہیں وزیر تعلیم سردار شاہ کو بریفنگ

تعلیمی ادارون میں بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں ہوگا، وزیر تعلیم سید سردار شاہ
‏سندھ حکومت نے امن و امان کے پیش نظر چہلم امام حسین رض کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 دن کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
پابندی 16 اور 17 ستمبر کے لئے لگائی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
‏بریکنگ: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

یٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 12روپے 13 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے؛ وزیرخزانہ اسحاق ڈار
سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول اور چپ تعزیے کے جلوس کے پیش نظر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
5 اکتوبر کو چپ تعزیے کے جلوس اور 9 اکتوبر کو بارہ ربیع الاول کے پیش نظر سندب ھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، نوٹی فکیشن جاری
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں 11 اور 12 ربیع الاول، ضلع غربی میں صرف 12 ربیع الاول ، شرقی میں میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری، ضلع جنوب میں 8 اور 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
‏کراچی سمیت صوبۂ سندھ اور ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کے 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ؛ کےالیکٹرک


#Karachi #BreakDown
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسری بار التوا کے خلاف جماعت اسلامی آج کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے دے گی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے آج بعد نماز مغرب اسٹار گیٹ پر مرکزی دھرنے کے علاوہ شہر قائد کے دیگر علاقوں حسن اسکوائر، نیو کراچی، نالا اسٹاپ، پاور ہاؤس چورنگی، 5 نمبر چورنگی، اورنگی ٹاؤن، بنارس چوک، کلفٹن تین تلوار، محمد علی سوسائٹی، ڈی سی آفس ملیر، ناظم آباد سات نمبر، لائنز ایریا میں بھی دھرنے دیے جائیں گے۔
‏پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا۔۔۔

‎#WhatsApp ‎#WhatsappDown
‏بریکنگ :
عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
"جمعہ (28 اکتوبر ) کو لانگ مارچ کا اعلان کر رہا ہوں، لانگ مارچ لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہو گا"، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف، عمران خان
‏کراچی: شہر میں دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر ہوگی، کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
کمشنر کراچی کی جانب سے ڈیری فارمرز کو دودھ 153 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حساب سے ہول سیلرز 160 روپے اور ریٹلرز 170 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرسکیں گے۔
بریکنگ: وفاقی حکومت کا ملک بھر میں توانائی بچت پروگرام : شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مارکیٹیں اور ریسٹورینٹ رات 8 بجے بند کیے جائیں گے، دنیا بھر میں مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں رات 2 بجے تک کھلی ہوتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 20 فیصد سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں گے، مختلف ذرائع سے توانائی کی بچت کرکے معیشت کو اربوں کا فائدہ ہوگا، اس فیصلے سے 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی اور 62 ارب روپے بچائے جاسکیں گے۔
کراچی میں منگل کی صبح یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں جس نے شہر کا درجہ حرارت گرا دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح درجہ حرارت تقریباً 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں 2023 کے موسم سرما کی یہ آخری شدید سرد لہر ہوسکتی ہے جو کہ مزید 2 سے 3 روز جاری رہے گ۔ سردی کی اس لہر کے دوران وسطی اورمشرقی علاقوں میں5سے8ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے تاہم کراچی کے جنوبی علاقےمیں کم سےکم درجہ حرارت9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
‏بریکنگ:
توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔
کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے عمل درآمد پلان کے تحت شادی ہال اور ریسٹورنٹ رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرائی جائیں۔
بریکنگ: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔

پاکستان بھر میں پہلا روزہ کل 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا، چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی, مولانا عبدالخبیر آزاد
ملک میں انٹرنیٹ سروس کب تک بند رہے گی؟ پی ٹی اے نے بیان جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے، انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔

#PTA #Internet #Twitter
‏ٹریفک الرٹ:
کراچی: پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی جانب سے ممکنہ احتجاج کا مقام تبدیل، پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں آج میلئینم مال ڈالمیا روڈ پر احتجاج کیا جائیگا۔
کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے براہ مہربانی متبادل راستہ اختیار کریں۔

‎#Karachi ‎#KarachiTraffic
‏بریکنگ:
القادر ٹرسٹ کیس، احتساب عدالت نے عمران خان کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، 17 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم ۔
کراچی: امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی, محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری
دفعہ 144 کا نفاذ پرتشدد احتجاج کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے ،مظاہروں،احتجاج اور ریلیوں میں چار سے زائد افراد کےجمع ہونےپر پابندی ہوگی۔
کراچی میں طوفان کے زیر اثر گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سائیکلون کے قریب آنے پر گرمی مزید بڑھ سکتی ہے، پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم رہنے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے باعث ماہرین صحت نے لوگوں کو خاص احتیاط کرنے کی تجویز دی ہے۔

#KarachiWeather #Heatwave #HotSummer #HeatStroke #karachiweatherupdates