Panahian | Urdu
1.13K subscribers
986 photos
282 videos
1 file
271 links
🔻 علی رضا پناہیان
مشہور مقرر اور استاد۔ تعلیم اور اخلاقیات میں ماہر۔ حکمت عملی اور نظریہ ساز۔ ایک مدرسے کا سربراہ۔ مصنف

Panahian.net
Fb.com/panahianUR
Twitter.com/panahianUR
Instagram.com/panahianUR
Youtube.com/c/PanahianUrdu
Download Telegram
💌 فطرت

فطرت بے حد حسین ہوتی ہے اور ایک اچھوتے فطرتی ماحول میں پہنچ کر انسان اپنے اندرونی ماحول میں واپس چلا جاتا ہے اور اس طرح وہ اپنی فطرت کو سمجھنے کی صلاحیت حاصل کرنے میں اپنی مدد آپ کرتا ہے۔ اب کوئی یہ نہ کہے کہ فطرتی ماحول میں بھی جا کر کچھ لوگ کسی قسم کی روحانی منفعت حاصل نہیں کرپاتے۔ ہاں ٹھیک ہے، کچھ لوگ پیغمبر (ص) کے ساتھ تھے لیکن انسان نہ بن سکے۔ چونکہ وہ لوگ شدت کے ساتھ اپنی نفسانی خواہشات کے اسیر تھے ، اس لئے انھیں کوئی منفعت حاصل نہ ہوپائی۔

✅ #استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤13
🔸ان دونوں کو ایک دوسرے سے ملا دیں

انسان پر آیات قرآنی کے اثر کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ جو کوئی بھی خود کو آیات قرآنی کے پرتو میں لاتا ہے اور اس کی تلاوت کرتا ہے ، وہ ایک معجزے کے تحت آجاتا ہے۔ انسانی شخصیت بھی نہایت پیچیدہ ہے اور قرآن بھی گہرائیوں اور بے حد عمیق مطالب کا مجموعہ ہے۔ آئیے، ان دونوں کو ایک دوسرے سے ملا دینا چاہئے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے خلق کئے گئے ہیں۔

✅ #استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤16
مالی تعاون کی اپیل

🔹استاد علی رضا پناہیان کے آثار و افکار کے مروج ادارے بیان معنوی کا قیام سن 2008 میں استاد علی رضا پناہیان کے زیر نظر نوجوانوں کے ایک گروہ کے زریعے عمل میں آیا۔ اسوقت دنیا کی آٹھ رائج زبانوں میں تقریبا چالیس سے زیادہ رضاکار اس ادارے میں سرگرم عمل ہیں۔( ہماری ویب سائیٹ panahian.net)

🔹یہ ادارہ کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کی جانب سے مالی مدد نہیں لیتا اور اس کے بیشتر اخراجات عوامی مالی تعاون سے پورے کئے جاتے ہیں۔

🌱 اپنی مالی مدد اور ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اس لنک پر رجوع کریں۔
Panahian.net/donate

ہم آپ کے جانب سے کی جانے والی مالی مدد کے قدر دان ہیں
@PanahianUR
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🎦 امام صادق (ع) کی جانب سے غدیر اور ولایت کے سلسلے میں ہونے والی بعض تشہیرات پر تنقید

🔗 https://youtu.be/hZKkCgfgoP0

#ویڈیو
#استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤9
💌 بے عیب شریک زندگی

زندگی میں حقیقی مٹھاس حاصل کرنے کے لئے ضروی نہیں ہے کہ ایک بے عیب شریک حیات ڈھونڈھتے پھریں۔ زندگی کی مٹھاس کسی بھی چیز سے زیادہ، خود انسان کےاپنے اچھے رويّےمیں پنہاں ہے۔ خواہ اس رويّے کا اچھا جواب نہ ملے تب بھی ۔ بے عیب شریک زندگی کو تلاش کرنا خود ایک بڑا عیب ہے !

✅ #استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤12
💌 گناہ کے بعد کی ناامیدی

اللہ ان باتوں سے کہیں بڑھکر مہربان ہے کہ تھوڑے سے گناہوں کی بنا پر وہ اپنے بندے کو چھوڑ دے۔ لیکن شیطان بطور دائم انسان کو ناامید کرنے میں لگا رہتا ہے۔ جب ایک گناہ گار انسان یہ احساس کرے کہ اللہ اب اس کی طرف نظر نہیں کرے گا ، تو اسے یہ ضرور سوچنا چاہئے کہ یہ ناامیدی اسی شیطان کا وسوسہ ہے جس نے اسے گناہ کرنے پر مجبور کیا تھا، لہذا اس منفی جذبے کو خاطر میں نہ لائے۔

✅ #استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤16
💌 روح کی ورزش

مشقت، انسان کے روحانی قوتوں کی تقویت کا باعث ہوتی ہے اور سختیوں میں کی جانے والی کوششیں ، روح کی ورزش ہیں ۔ روح کے لئے ، نشاط اور خوشی ایک ضروری چیز ہے ۔ ویسے ہی جیسے جسم کے لئے یہ ایک ضرورت ہے۔ جسم و روح کے درمیان بس یہ فرق ہے کہ روح ، جسم کی مانند بوڑھی نہیں ہوتی بلکہ ہر لمحے ممکن ہے جوان تر اور خوشحال تر ہو جائے، شرط یہ ہے کہ روح کی ورزش کو فراموش نہ کیا جائے۔

✅ #استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤9
🔸اللہ کی محبت کی خصوصیت

اگرہم اللہ کی محبت کی لذت کو تلاش کرنے کے بجائے دوسروں کی محبت کو پانے کی کوشش کریں گے تو کسی نتیجے پر نہیں پہنچیں گے اور ہمیں صرف شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اللہ کی محبت اور دوسروں کی محبت کا فرق یہ ہے کہ دوسروں کی محبت بہت آسانی سے ہاتھ آتی ہے لیکن پھر آسانی سے ہاتھ سے نکل بھی جاتی ہے۔جبکہ اللہ کی محبت بڑی مشکل سے حاصل ہوتی ہے لیکن پھر کبھی ختم نہیں ہوتی۔

✅ #استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤19
🔸نفس کا محاسبہ

انسان ہر روز اپنی ذات میں کوئی نیا اور عمیق پہلو دریافت کرسکتا ہے اور یوں اپنے نفس کو بہتر طور پر پہچان سکتا ہے مگر اس کے لیۓ ضروری ہے کہ وہ خود اپنا محاسبہ کرے ۔ لیکن زیادہ تر لوگ خود کو پہچان نہیں پاتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنا محاسبہ نہیں کرتے۔ مثال کے طور پر خود سے یہ نہیں پوچھتے کہ انھوں نے جوبھی کام کیا ہے، وہ کیوں کیا ہے۔ محاسبۂ نفس، معرفت نفس کی سب سے اہم راہ ہے۔

✅ #استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤20
💌 اپنی شناخت کرنے والے افکار کو تحریر کریں

خودشناسی کی ایک راہ کہ جو تمام تر خوبیوں کی بنیاد ہے، اپنے بارے میں فکر کرنا اور اس فکر کے نتائج کو قلمبند کرنا ہے۔ اہم فیصلوں کو تحریر کرنا، زندگی بدل دینے وال توبہ، اپنے نفس کے محاسبہ، خدا سے مناجات اور ہر کچھ عرصہ بعد ان کا مطالعہ کرنا، اپنے آپ میں واپس لوٹ آنے اور خدا تک پہنچنے کے راستے کو کھول سکتا ہے۔ اپنی خودشناسی کرنے والے افکار کو ضبط تحریر کیا کریں

#استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤14
💌 امید اور اطمئنان

خدا ہم سے محبت کرتا ہے اور ہمارے سلسلے میں لاتعلق نہیں ہے۔ اس لئے کبھی بھی ہمیں کسی ایسے امتحان میں مبتلا نہیں کرتا جس پر ہم پورا نہیں اتر سکتے؛ اور ہمیں کسی ایسے گناہ سے نزدیک نہیں کرتا جس کے لئے ہم توبہ ہی نہ کرپائیں۔ ایسے خدا سے ناامید ہونا حقیقت میں گناہ کبیرہ ہے۔ خدا کی محبت پر یہی امید اور اطمئنان؛ ہمارے رشد کا سبب بنتی ہے۔

#استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤14
💌 انسان خدا کے ہمراہ اور خدا کے بغیر

ایسے انسان کی تعریف میں فرق ہے کہ جب وہ خدا کے ہمراہ ہو یا جب وہ خدا کے بغیر ہو۔ انسان جب خدا کے ہمراہ ہوتا ہے: وہ ایک ایسا وجود ہے جو عالم وجود سے اعلیٰ ترین سطح پر بہرہ مند ہوتا ہے اور بالاترین قدرت اور لذتیں حاصل کرتا ہے۔ اور جب وہ خدا کے ہمراہ نہیں تو: ایک ایسا وجود ہے جو ہر اس چیز تک نہیں پہنچ پاتا جسے وہ حاصل کرنا چاہتا ہے، اور بالآخر یاس و حسرت کا پہاڑ بن کر رہ جاتا ہے۔

#استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤14
💌 اس لڑائی میں تھکاوٹ معنیٰ نہیں رکھتی

حق کی راہ میں لڑنا، حق طلب انسان کو تھکاتا نہیں ہے، بلکہ اسے قدرت و طاقت بخشتا ہے؛ لیکن اپنی خود خواہی کی تکمیل کے لئے کوشش کرنا، انسان کی روح اور ارادوں کو تھکا کر رکھ دیتا ہے۔

#استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤11