Panahian | Urdu
1.13K subscribers
986 photos
282 videos
1 file
271 links
🔻 علی رضا پناہیان
مشہور مقرر اور استاد۔ تعلیم اور اخلاقیات میں ماہر۔ حکمت عملی اور نظریہ ساز۔ ایک مدرسے کا سربراہ۔ مصنف

Panahian.net
Fb.com/panahianUR
Twitter.com/panahianUR
Instagram.com/panahianUR
Youtube.com/c/PanahianUrdu
Download Telegram
💌 کبھی بلندی سے اپنے آپ کو دیکھیں

بعض اوقات انسان اپنی پسندیدگیوں تک پہنچنے میں اتنا زیادہ مگن ہوجاتا ہے کہ اپنے آپ کو اس بلندی سے دیکھ کر اپنی صورتحال بھی نہیں جانچ سکتا۔ اگر بلندی سے اپنے آپ کو دیکھے تو متوجہ ہوگا کہ کئی سالوں سے اپنی ہی گرد گھوم رہا ہے، اور جس نقطے سے اس نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اس سے ایک انچ بھی دور نہیں ہوا۔

✅ #استاد_علیرضا_پناہیان
@PanahianUR
❤11
💌محبت کرنا

محبت کرنا ایک ایسا اتفاق ہے کہ اگر یہ نہ ہو تو زندگی سرد مہری کا شکار ہوجائے گی اور اگر یہ ہوجائے تو ہر چیز کو آگ لگا کر رکھ دیتی ہے۔ محبت کرنے کی کوئی درمیانی حد نہیں ہے۔ اگر آپ کو کسی سے محبت نہ ہو تو آپ خوش و خرم نہیں رہ سکتے، اور اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ غمگین بھی رہنے لگیں گے۔ لیکن اگر آپ سب سے زیادہ خدا سے محبت کریں تو اسوقت آپ اعتدال تک پہنچ جائیں گے۔

✅ #استاد_علیرضا_پناہیان
@PanahianUR
❤19
مالی تعاون کی اپیل

🔹استاد علی رضا پناہیان کے آثار و افکار کے مروج ادارے بیان معنوی کا قیام سن 2008 میں استاد علی رضا پناہیان کے زیر نظر نوجوانوں کے ایک گروہ کے زریعے عمل میں آیا۔ اسوقت دنیا کی آٹھ رائج زبانوں میں تقریبا چالیس سے زیادہ رضاکار اس ادارے میں سرگرم عمل ہیں۔( ہماری ویب سائیٹ panahian.net)

🔹یہ ادارہ کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کی جانب سے مالی مدد نہیں لیتا اور اس کے بیشتر اخراجات عوامی مالی تعاون سے پورے کئے جاتے ہیں۔

🌱 اپنی مالی مدد اور ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اس لنک پر رجوع کریں۔
Panahian.net/donate

ہم آپ کے جانب سے کی جانے والی مالی مدد کے قدر دان ہیں
@PanahianUR
💌عمیق ترین لذتوں کے حامل ہونے کا راز

ڈوب کر لذت حاصل کرنا پسندیدہ چیزوں تک پہنچنے کے سبب بنتا ہے۔ بعض افراد یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر اپنی پسندیدہ چیزوں کو تبدیل کرلیں تو پھر وہ لذت حاصل نہیں کرسکیں گے۔ حالانکہ اگر انسان کی پسندیدہ چیزوں کو ارتقا حاصل ہوجائے تو انکی لذت میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔ ایسا انسان کہ جو پسندیدہ چیزوں میں بہتری کے لئے جدوجہد نہیں کرتا وہ زیادہ لذت حاصل کرنے سے محروم ہوجاتا ہے۔

✅ #استاد_علیرضا_پناہیان
@PanahianUR
❤18
💌قدرت و طاقت تک پہنچنے کا راستہ

وہ قدرت اور طاقت جو انسان حاصل کرسکتا ہے، وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جتنا وہ تصور کرتا ہے۔ اس قدرت و طاقت کے حصول کی تنہا راہ، امر خدا میں نفس کی مخالفت کا سدباب اور مخلصانہ عبادت ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص قدرت و طاقت کے حصول کے لئے، مجاہدت اور عبادت کرے تو وہ دراصل ہوا و ہوس کی پیروی کررہا ہے اور اسکی عبادت مخلصانہ نہیں ہے۔

✅ #استاد_علیرضا_پناہیان

@PanahianUR
❤18
💌 آکسیجن سے زیادہ خدا کی رحمت واجب ہے

خدا کی رحمت ہمارے لئے آب و ہوا سے زیادہ ضروری ہے۔ شاید اسی وجہ سے ہمیں چاہئے کہ ہر کام کے آغاز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ورد زبان و دل پر جاری کریں۔ اگر خدا ہم پر رحم نہیں کرے گا تو قوانین ہستی ہمیں مسل کر رکھ دیں گے۔ یہی قوانین کہ جو زندگی کے استحکام کا سبب ہیں اور اگر یہ نہ ہوں تو اس دنیا میں زندگی نہیں گذاری جاسکتی۔

✅ #استاد_علیرضا_پناہیان
@PanahianUR
❤15
💌 زندگی کو مشکل نہ بنائیں۔۔۔۔

ضرورتوں اور انکے سدباب کے لئے جدوجہد دراصل زندگی کا خلاصہ ہے، دل لگانا اور اپنی دلپسند چیزوں اور ضرورتوں تک پہنچنے کے لئے جدوجہد؛ کہ جو اسکے بعد بھی پوری نہیں ہوتیں۔ اسوقت زندگی سخت ہوجاتی ہے جب انسان اپنی ضرورتوں سے بہت زیادہ دل لگالیتا ہے یا اپنی پسند کو ضرورت سمجھ بیٹھتا ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم سکون سے زندگی گذاریں۔

✅ #استاد_علیرضا_پناہیان
@PanahianUR
❤14
💌قدرت و طاقت

اکثر اوقات انسانوں کے باطن انکے ظاہر سے مختلف ہیں؛ حتیٰ اکثر اوقات خود انسان اپنے آپ کو ہی نہیں پہچان پاتے۔ بعض افراد کا ظاہر برا ہے لیکن انکے باطن بہت اچھے ہیں اور بعض افراد اسکے برعکس ہیں۔ باطنی پاکیزگی کی تشخیص کی اہم ترین علامت، قدرت و طاقت ہے۔ جتنی زیادہ قدرت و طاقت کسی شخص کی عقل میں اضافے کا سبب بنے گی اور اسکی ہوا و ہوس کو کم کرے گی، اسکی باطنی پاکیزگی میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔

✅ #استاد_علیرضا_پناہیان

@PanahianUR
❤21
💌مناره کمال

ایک انسان کے کمال کا منارہ یہ ہے کہ وہ خدا کے سامنے تسلیم محض ہو۔ بعض افراد یہ تصور کرتے ہیں کہ اس طرح کی حالت انفعال، اپنی صلاحیتوں سے استفادہ نہ کرنا اور انسان کی آزادی سلب ہونے کے مترادف ہے۔ حالانکہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی تمام تر توانائیوں اور آزادی کو اس منارہ کمال تک پہنچنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے استعمال کریں تاکہ ان چیزوں کے اسیر نہ ہوں اور قدرت مطلقہ تک پہنچ جائیں۔


✅ #استاد_علیرضا_پناہیان
@PanahianUR
❤10
💌اچھے افراد کے اجتماع کا اثر

اچھے افراد کا ایک دوسرے کے ساتھ ملنا اور جمع ہونا، ایک آواز ہونا اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا دراصل دنیا میں حق کی قدرت و طاقت اور روحانیت کے نور کے تولد کا منبع ہے۔ حالانکہ اہل باطل جتنا بھی ایک جگہ جمع ہوجائیں دنیا میں انکا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا۔ اہل حق کے اجتماعات میں جتنا زیادہ اضافہ ہوگا اس کے نتیجے میں عظیم معجزات رونما ہوں گے ۔ مثلا کربلا میں اربعین کے موقع پر پیادہ روی

✅ #استاد_علیرضا_پناہیان

@PanahianUR
❤17
💌 زندگی یعنی ۔۔۔۔

زندگی زندہ رہنے کے لئے جدوجہد سے زیادہ جیتنے کے لئے کئے جانے والے مقابلے سے زیادہ شباہت رکھتی ہے۔ زندگی نابود ہونے سے بچنے کے لئے کی جانے والی کوشش نہیں ہے، بلک جیتنے کے لئے کی جانے والی جدوجہد ہے۔ زندگی بہترین انتخاب کے لئے کی جانے والی کوشش ہے نہ کہ حیات اور نابودی کے دوراہے پر رک جانا۔ مگر یہ کہ ہم اپنے آپ کو خود ہی ہلاکت کے سپرد کردیں لیکن خدا کے امتحانات بہترین چیزوں کو معین کرنے کے لئے ہیں۔


✅ #استاد_علیرضا_پناہیان
@PanahianUR
❤13
💌عمیق ترین لذتوں کے حامل ہونے کا راز

ڈوب کر لذت حاصل کرنا پسندیدہ چیزوں تک پہنچنے کے سبب بنتا ہے۔ بعض افراد یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر اپنی پسندیدہ چیزوں کو تبدیل کرلیں تو پھر وہ لذت حاصل نہیں کرسکیں گے۔ حالانکہ اگر انسان کی پسندیدہ چیزوں کو ارتقا حاصل ہوجائے تو انکی لذت میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔ ایسا انسان کہ جو پسندیدہ چیزوں میں بہتری کے لئے جدوجہد نہیں کرتا وہ زیادہ لذت حاصل کرنے سے محروم ہوجاتا ہے۔

✅ #استاد_علیرضا_پناہیان
@PanahianUR
❤13
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🎦 آئیں ابا عبدالحسین ع کو اپنی سچائی کا یقین دلاتے ہیں!

🔗 https://youtu.be/nt2VnQNHc8I?feature=shared
#ویڈیو
#استاد_علیرضا_پناهيان
✅ @PanahianUR
❤8
مالی تعاون کی اپیل

🔹استاد علی رضا پناہیان کے آثار و افکار کے مروج ادارے بیان معنوی کا قیام سن 2008 میں استاد علی رضا پناہیان کے زیر نظر نوجوانوں کے ایک گروہ کے زریعے عمل میں آیا۔ اسوقت دنیا کی آٹھ رائج زبانوں میں تقریبا چالیس سے زیادہ رضاکار اس ادارے میں سرگرم عمل ہیں۔( ہماری ویب سائیٹ panahian.net)

🔹یہ ادارہ کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کی جانب سے مالی مدد نہیں لیتا اور اس کے بیشتر اخراجات عوامی مالی تعاون سے پورے کئے جاتے ہیں۔

🌱 اپنی مالی مدد اور ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اس لنک پر رجوع کریں۔
Panahian.net/donate

ہم آپ کے جانب سے کی جانے والی مالی مدد کے قدر دان ہیں
@PanahianUR
❤7
💌مہربانی

مہربانی کرنا دل نشین ہونے کے ساتھ ساتھ تربیت کی ایک روش بھی ہے۔ جب آپ کسی کے ساتھ مہربانی کرتے ہیں یعنی آپ اسکو کہتے ہیں کہ تمہارے پاس اب بھی واپس پلٹنے کا وقت موجود ہے، تمہیں اپنے برے برتائو کا دفاع کرنے کی ضرورت نہیں، تم بہت سکون کے ساتھ اپنے برتائو کے برے ہونے پر غور و فکر کرسکتے ہو اور اس نتیجے تک پہنچ سکتے ہو کہ تمہارا برتائو برا تھا اور اب تم اپنی اصلاح کے لئے میری مدد حاصل کرسکتے ہو۔


✅ #استاد_علیرضا_پناہیان

@PanahianUR
❤17