eSabaq | ای سبق
60 subscribers
44 photos
18 videos
27 files
135 links
اسلامک پوسٹس، ویڈیوز، موبائل، کمپیوٹر، اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق انقلابی و مستند معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا چینل جوائن کریں۔
t.me/eSabaq1
ویب سائٹ لنک: eSabaq.com
t.me/eSabaqChatBot :ای سبق رابطہ بوٹ
رابطہ ای میل آئی ڈی: eSabaq.in@Gmail.com
Download Telegram
ٹوئیٹر میں ٹرینڈ اور ٹرینڈنگ کا کیا مطلب ہے؟
✍️🏻✍️🏻✍️🏻
ابو صارم ھندی

ٹرینڈ انگریزی لفظ ہے جس کا اردو معنی رجحان ہے۔

ٹرینڈنگ کا مطلب اس ہیش ٹیگ میں لوگوں کا رجحان ہے۔ لوگ اس کے متعلق بول رہے ہیں یا لکھ رہے ہیں، یا گفتگو / بحث کر رہے ہیں۔

جب ہم ٹوئیٹر کی اصطلاح میں کہیں گے کہ فلاں ہیش ٹیگ #HashTag ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یعنی یہ لوگوں کے زیر استعمال یا زیر بحث ہے۔ زیادہ لوگ اس ہیش ٹیگ کو اپنے ٹوئیٹ میں استعمال کر رہے ہیں۔ کوئی بھی ہیش ٹیگ تب ہی ٹرینڈ کرتا ہے جب لوگ اپنے ٹویٹس میں اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہیں۔

ایک جملہ یہ سننے میں آتا ہے کہ فلاں ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو گیا۔ یعنی اس ہیش ٹیگ کا اتنا زیادہ استعمال ہورہا ہے کہ وہ اوّل بیس یا اوّل دس ٹرینڈینگ ہیش ٹیگ میں چل رہا ہے۔ مثلاً جس طرح ہم کرکٹ کی زبان میں کہتے ہیں ٹاپ ٹین بلّے باز یا ٹاپ ٹین بالر چونکہ ان کھلاڑیوں کا پرفورمینس بہتر ہوتا ہے اس لیے وہ اوّل دس میں جگہ بنا پاتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح جو ہیش ٹیگ ٹوئیٹر کے ٹوئٹس میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو وہ ٹاپ کی فہرست میں ہوتا ہے۔

جب کوئی ہیش ٹیگ ٹرینڈ میں شامل ہو جاتا ہے تو اس ملک میں ٹوئیٹر کے تمام صارفین کو وہ نظر آتا ہے کہ فلاں ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

کسی بھی ہیش ٹیگ کو بنا کر ٹوئیٹر کے ٹرینڈ میں شامل کرنے کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ اس ہیش ٹیگ کو لوگ ایک متعینہ وقت پر زیادہ سے زیادہ اپنے ٹوئٹس میں استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے وہ ٹرینڈ کرنے لگتا ہے اور اس ملک کے تمام ٹوئیٹر صارفین کے رجحانات حاصل کر لیتا، لوگ اس ٹرینڈ پر کلک کر کے اس کے ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں، یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کس نے اس موضوع پر کیا لکھا اور کس کو لکھا۔

t.me/impoinfo
ہیش ٹیگ کیا ہے؟


از: ابو صارم ھندی




اس نشان کو ہیش کہتے ہیں 👈 #

ہیش ٹیگ اس لفظ کو کہتے ہیں جس لفظ کے ساتھ یہ ہیش نشان لگا ہو۔

ہیش ٹیگ لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ہیش # نشان ٹائپ کریں پھر بغیر خالی جگہ کے (اسپیس کے بغیر ) کوئی لفظ لکھیں، وہ ہیش ٹیگ ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ درمیان میں خالی جگہ نہ ہو
#Example ⬇
#مثال ⬇
❶
#HashTag
❷
#NoCAA_NRC_NPR


اب ہم ٹوئٹر پر کس طرح یہ ہیش ٹیگ کا استعمال کریں۔
چونکہ ٹوئٹر پر کس ٹوئیٹ کے لیے 280 کیریکٹر (حروف) لکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس لیے جملہ مختصر لکھیں اور جملہ میں کہیں بھی ہیش ٹیگ شامل کر دیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی اور بھی آپ کے اس ٹوئٹ پر متوجہ ہو اس کے لیے اس نشان 👈 @ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر ایک ٹوئیٹ نیچے درج ہے۔ ساتھ میں آج تک اور انڈیا ٹائمس کو مینشن بھی کیا گیا ہے اس میں ⬇



»ہم کسی بھی حال میں بھگوا ذہنیت کا تراشیدہ سیاہ قانون قبول نہیں کریں گے۔
#NoCAA_NRC_NPR
@AajTak
@Indiatimes«

t.me/impoinfo