⚖All India Muslim Personal Law Board⚖
✔
26.2K subscribers
4.23K photos
223 videos
591 files
3.3K links
Leading NGO of Indian Muslims for their Legal & Constitutional rights.

AIMPLB Teligram Group @AIMPLBgroup1


https://twitter.com/AIMPLB_Official

https://www.youtube.com/AIMPLB_Official

http://fb.me/AIMPLB.Official

Wtsp:8788657771
Download Telegram
*مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مؤقر وفد کی ملاقات*

ملاقات میں مسلمانوں کو درپیش متعدد امور زیر بحث آئے

https://www.facebook.com/share/p/1PWCjLoUJa/
---------------------------------------------
نئی دہلی: 11/ دسمبر 2025
آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور شری کرن رجیجو سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد نے متعدد مطالبات پر مبنی ایک میمورںڈم بھی وزیر موصوف کو پیش کیا۔
وفد نے زبانی گفتگو میں ان مشکلات اور تکنیکی مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا جو امید پورٹل پر وقف کے رجسٹرڈ املاک کو اپلوڈ کرتے وقت پیش آئی تھیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں املاک رجسٹرڈ نہیں ہوسکیں۔ وفد نے کہا کہ ویسے بھی جو املاک پہلے سے وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں ان کی اپلوڈنگ کی ذمہ داری وقف بورڈوں کی ہی ہونی چاہئے تھی اور اس کے لئے کم از کم دوسال کا وقت دیا جانا چاہئے تھا۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے جو املاک رجسٹرڈ ہونے سے رہ گئی ہیں ان کے اپلوڈنگ کی مدت میں کم از کم ایک سال کی توسیع کردی جائے۔
آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد نے وزیر موصوف سے کہا ⁠وقف ایکٹ/ UMEED ایکٹ میں ترمیم اور UMEED پورٹل پر سیکشن 3B کے مطابق تفصیلات اپ لوڈ کرنے کو لازمی قرار دینے نے پوری مسلم کمیونٹی کو شدید دباؤ اور مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ سب سے پہلے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ چھ ماہ میں تمام رجسٹرڈ وقف املاک کواپ لوڈ کرنے کی مدت بہت کم تھی۔
دوم، پورٹل پر اپلوڈنگ کرتے وقت کئی تکنیکی مسائل اور خرابیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لہٰذا تمام املاک کو اپ لوڈ کرنا انتہائی مشکل اور ناممکن تھا۔ لہذاآج تک پنجاب وقف بورڈ، مدھیہ پردیش وقف بورڈ، گجرات وقف بورڈ اور راجستھان وقف بورڈ نے وقت میں توسیع کے لیے ٹریبونل سے رجوع کیا ہے اور ٹریبونل نے وقت بڑھا دیا ہے۔ جس سے یہ واضح ہے کہ وقف بورڈ کو بھی چھ ماہ کی ٹائم لائن کی تعمیل کرنا مشکل ہو رہا تھا اور انہوں نے توسیع کی درخواست کی۔ چنانچہ درخواست ہے کہ متولیوں کی مشکلات کو غور کرکے اپلوڈنگ کے لئے مزید ایک سال کی مدت دی جائے۔
وفد نے مزید کہا کہ قانون میں مذکور مدت اور پورٹل جاری کئے جانے کے بعد کی مدت میں بھی فرق ہے۔ مزید برآں، UMEED کے قوانین کو صرف 03/07/2025 کو ہی مطلع کیا گیا تھا اور اس کے ذریعے اپ لوڈ کرنے کے لئے ضروری طریقہ کار اور تفصیلات 03/07/2025 کو بتائی گئیں۔ یہ بتانا اور ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ متولی اور وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے ذریعہ اعلانیہ فارم پہلی بار 03/07/2025 کو UMEED قواعد کے ذریعہ مطلع کیا گیا تھا۔ لہذا، پورٹل کے آغاز کی تاریخ یعنی 06/06/2025، جو کہ ایکٹ کے آغاز کے لیے ایکٹ میں مذکور تاریخ نہیں ہے، کو ایکٹ کے آغاز کی تاریخ کے طور پر نہیں لیا جا سکتا۔
مذکورہ بالا مسائل و مشکلات کی بنیاد پر ہم درخواست کرتے ہیں کہ ابتدائی چھ ماہ کا وقت جیسا کہ ایکٹ میں دیا گیا ہے کم از کم ایک سال کی مزید مدت کے لئے بڑھایا جانا چاہئے اور پھر اگر ضرورت ہو تو متعلقہ درخواست گزار مزید توسیع کے لئے ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے۔
وفد نے مزید کہا کہ یقینا ہم سب مستعدی اور سچائی کے ساتھ پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے عمل کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اگر ابتدائی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی جاتی ہے تو پھر مزید توسیع کے لئے ٹریبونل جانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اور صرف غیر معمولی صورتوں میں ہی ایسی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
آخر میں ہم یہ بتانا بھی مناسب سمجھتے ہیں کہ وقف ایکٹ/ UMEED ایکٹ، 1995 اور اس کا سیکشن 113 مرکزی حکومت کو یہ اختیار فراہم کرتا ہے کہ وہ وقف ایکٹ/ UMEED ایکٹ، 1995 کی دفعات کو نافذ کرنے میں مشکلات کو دور کرنے کا حکم بھی جاری کرسکتی ہے۔
وزیر موصوف نے وفد کی باتوں کو بہت سنجیدگی اور غور سے سنا اور وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد ان مشکلات و مسائل کا حل نکالیں گے۔
وفد میں بورڈ کے نائب صدر، جناب سید سعادت اللہ حسینی، جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، ایگزیکٹیو ممبر و ممبر پارلیمنٹ جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی، جناب محمد ادیب (سابق ایم پی) ممبر بورڈ، جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند، دہلی مفتی عبدالرازق ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ممبران جناب فضیل احمد ایوبی ایڈووکیٹ، جناب حکیم محمد طاہر ایڈووکیٹ اور محترمہ نبیلہ جمیل ایڈووکیٹ شامل تھیں۔

✍️ جاری کردہ
*ڈاکٹر محمد وقار الدین لطیفی*
آفس سکریٹری
❤12
*_🪀 مختصر پیغام/ Short Video 🪀_*

*🎯 ہم نہیں بدلیں گے!* | *_🎤 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی صاحب دامت برکاتہم_*

👇👇🏽👇👇🏽👇👇🏽
https://youtube.com/shorts/N8CXSRZqPGQ?si=_uDUm5dQ0_CBzrFk

*🎯 HUM NAHIN BADLENGE | *_🎤 Hazrat Maulana Syed Abul Hasan Ali Nadwi Sahab R.A_*
_Is 📬 paigham ko zyada se zyada ♻️ aam karen._
❤7
Khitab e Juma 19 December 2025 (1).pdf
797.1 KB
▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 304 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 19 دسمبر 2025 مطابق 28 جمادی الآخر 1447

🎯 والدین کا ادب اور اولاد کی تربیت (حقوق و فرائض کا باہمی توازن)

📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/9795
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
❤23👍3
Khitab e juma 26 Dec 2025.pdf
2.5 MB
▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 305 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 26 دسمبر 2025 مطابق 05 رجب المرجب 1447

🎯 الحاد و ارتداد: اسباب، علامات اور تدارک

*_📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/9796
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
❤16👍1😢1
*📢 اے مسلمانو! یہ ملک تمہیں پکار رہا ہے 🇮🇳*
🎙️ حضرت مولانا ابوطالب رحمانی صاحب _(رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)_

*👇 ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں:*
👇👇👇👇👇👇👇👇👇
https://youtu.be/y743oJPitkc

*📢 ए मुसलमानों! यह देश तुम्हें पुकार रहा है 🇮🇳*
🎙️ हज़रत मौलाना अबू तालिब रहमानी साहब (सदस्य, ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड)

*वीडियो देखने के लिए लिंक पर क्लिक करें:*
❤3
*وقف جائیداد کے متولیان وقف ٹری بیونل سے فوری رجوع کریں:*
جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

نئی دہلی: 24/ دسمبر 2025
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بعض ریاستوں میں امید پورٹل پر ریاستی وقف ٹری بیونل کے امید افزا اور اچھے نتائج کے پیش نظر دوسری ریاستوں کے متولیان حضرات سے بھی گزارش کرتا ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں کے ریاستی وقف ٹری بیونلس سے وقف املاک کی اپلوڈنگ کے لئے فوری طور پر رجوع کریں۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے ان ریاستوں کے وقف املاک کے متولیان اور وقف بورڈوں کے چیرمینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر وقف املاک کی اپلوڈنگ کے لئے اپنی اپنی ریاستوں کے وقف ٹری بیونلوں سے رجوع کریں، جہاں پر اب تک کوئی سہولت نہیں ملی ہے۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری کے مطابق اب تک جن جن ریاستوں میں وقف ٹری بیونل سے رجوع کیا گیا اس کےحوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں اور وقف ٹری بیونلز نے مختلف ادوار کے لیے مہلت میں توسیع منظور کر لی ہے: جیسے اتر پردیش، پنجاب، گجرات، آندھرا پردیش، مہاراشٹر اور تامل ناڈو میں (۶؍ ماہ)کیرالا میں (۵؍ماہ) تلنگانہ اور راجستھان میں (۳؍ماہ) چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں (۲؍ماہ)
انہوں نے کہا کہ اگر دیگر ریاستوں کے متولیان بھی مذکورہ بالا ریاستوں کے ٹری بیونلس کے فیصلوں کو بنیاد بناکر اپنی اپنی ریاستوں کے ٹری بیونلوں سے رجوع کریں تو توقع ہے کہ ہر جگہ اسی طرح کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دنوں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے بھی ذمہ داران بورڈ سے اپنی ملاقات میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ خود حکومت بھی وقف املاک کی اپلوڈنگ کے مسئلے پر حقیقت پسندانہ اپروچ اختیار کرے گی۔
جنرل سکریٹری بورڈ نے مزید اس امید اور توقع کا اظہار کیا کہ اگر دیگر وقف ٹری بیونلز کے سامنے ان ریاستوں کے فیصلوں کی بنیاد پر درخواستیں پیش کی جائیں، تو ان شاء اللہ ہر جگہ اسی نوعیت کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے۔ اس لئے کہ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور، جناب کرن رجیجو جی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت اس مسئلے پر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرے گی اور وقت میں توسیع کو یقینی بنائے گی۔ بظاہر اس کا عملی مظاہرہ مذکورہ ریاستوں میں دیکھنے کو ملا ہے، جہاں وقف بورڈز کی درخواست پر توسیع منظور کی گئی ہے۔
جنرل سکریٹری نے ان ریاستوں میں جہاں پہلے ہی وقت میں توسیع دی جا چکی ہے، متولیان و ٹرسٹیز، مسلم تنظیموں، اداروں، افراد اور پوری مسلم برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور اور مؤثر استفادہ کریں، جلد از جلد تفصیلات اپ لوڈ کرنے کے عمل کو مکمل کریں اور امید ایکٹ میں درج کسی بھی تعزیری کارروائی سے بچیں۔ علاوہ ازیں، متولیان و ٹرسٹیز پر شرعی، اخلاقی اور قانونی طور پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کے زیر انتظام اوقاف کی مناسب اور قانونی دیکھ بھال کی جائے۔ لہٰذا انہیں چاہئے کہ فوراً اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی طرف متوجہ ہوں اور اوقاف کی جائیدادوں کا تحفظ کریں، تمام متولیان اور عامۃ المسلمین کو پوری مستعدی کے ساتھ اس پر فوری توجہ دینی چاہئے۔

✍️ جاری کردہ
*ڈاکٹر محمد وقار الدین لطیفی*
_آفس سکریٹری_

https://www.facebook.com/share/p/1Fif8naAMX/
❤2
*Mutawallisin All States Should Immediately Approach The Waqf Tribunals:* All India Muslim Personal Law Board

New Delhi, 24 December 2025
In view of the encouraging and positive outcomes obtained from the State Waqf Tribunals in certain states regarding the UMEED portal, the All India Muslim Personal Law Board urges mutawallis in other states as well to immediately approach their respective State Waqf Tribunals for the uploading of registered waqf properties.
The General Secretary of the AllIndia Muslim Personal Law Board, Maulana Muhammad Fazlur Rahim Mujaddidi, has appealed to the mutawallis of registered waqf properties and the State Waqf Boards in those states where no relief has so far been granted to promptly approach their respective State Waqf Tribunals for the uploading of registered Waqf properties. According to the General Secretary, wherever the Waqf Tribunals have been approached so far, though varying, but encouraging results have emerged and the Waqf Tribunals have granted extensions of time for various periods. For instance, in Uttar Pradesh, Punjab , Gujarat, Andhra Pradesh, Maharashtra, Tamil Nadu, the deadline has been extended by 6 months; in Kerala, the deadline has been extended by 5 months; in Telangana and Rajasthan, the deadline has been extended by 3 months; while in the states of Chhattisgarh, Uttarakhand and Madhya Pradesh, an extension of 2 months has been granted.
The General Secretary further stated that if mutawallis/State Waqf Boards in other states also approach their respective State Waqf Tribunals by relying on the decisions of the tribunals in the above-mentioned states, it is expected that similar encouraging outcomes may be achieved.He also said that recently, during a meeting with the office-bearers of the Board, the Union Minister for Minority Affairs had assured that the government itself would adopt a realistic approach to the issue of uploading of the registered Waqf properties into the UMEED Portal.
The General Secretary furtheralso requests the mutawallis, Muslim organizations, other groups, individuals, and the Muslim community in the States at large where time is already extended to make complete and effective use of the opportunity and diligently complete the process of the details of uploadingas soon as possible and avoid any penal consequences provided in the UMEED Act. Even otherwise, it is the religious, moral and legal obligation and duty of the Mutawallis to see that Auqaf under their management are properly and legally maintained. Therefore, they must immediately attend to their obligations and duties and protect the waqf properties, which as such are properties of Allah Subhan waTa’aala. All Mutawallis and the Muslim community at large must give immediate and serious attention to this issue.

✍️ Issued by:
*Dr. Mohd. Vaquar Uddin Latifi*
Office Secretary

https://www.facebook.com/share/p/1BfYu7TV8Y/
❤4
Khitab e juma 02 January 2026.pdf
1.9 MB
▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 306 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 02 جنوری 2025 مطابق 12 رجب المرجب 1447

🎯 وقت کی قدروقیمت اور ماہِ رجب کا پیغام

📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/9806
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
❤13👍3
Khitab e juma 09 Jan 2026.pdf
2.5 MB
▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 307 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 09 جنوری 2025 مطابق 19 رجب المرجب 1447

🎯 مثالی معاشرے کے سنہری اصول

📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/9807
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
❤16👍2
*🚨 ضرور دیکھیں: ہر مسلمان کے لیے ایک ضروری پیغام!*
*(Zaroor Dekhein: Har Musalman ke liye ek zaroori paigham!)*

📢 میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے کا مقابلہ کیسے کریں؟ اسلاموفوبیا کا "عملی توڑ" کیا ہے؟ 🛡️
جانیے محترم جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب کے اس مختصر کلپ میں۔ ایک انتہائی اہم اور ضروری ویڈیو، خود بھی دیکھیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ 📲✨

👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼
https://youtu.be/LLo7VXG3Mj4?si=IPVB1Mx2Oy7bW6d7

​📢 Media ke zehrile propaganda ka muqabla kaise karein? Islamophobia ka "Amli Tor" kya hai? 🛡️
​Janiye mohtaram Syed Sadatullah Hussaini Sahab se sirf 5 minute mein. Ek intehai aham aur zaroori video, khud bhi dekhein aur doosron tak bhi pahonchayein. 📲✨
❤8👍4
🌴 “#तकबीर_ए_मुसलसल” 🌴

*🎯 मुसलमानों को क़ानून की शिक्षा पर ध्यान देने की आवश्यकता है*

मुस्लिम युवाओं को क़ानून का अध्ययन करने के लिए आकर्षित करना, उनमें उच्च कौशल हासिल करने में उनकी सहायता करना और अदालतों में विशेषज्ञ मुस्लिम वकीलों को पहुंचाना, यह क़ानूनी सुरक्षा के लिए अत्यन्त आवश्यक है, अब तो स्थिति यह हो गयी है कभी-कभी वकील मुसलमानों के मामले को लेने के लिए तैयार नहीं होते हैं, इन परिस्थितियों में यह बहुत महत्वपूर्ण है कि हमारे पास अच्छे वकील हों और केवल अच्छे वकील ही न्यायाधीश की कुर्सी तक पहुँचते हैं, दुर्भाग्यवश देश के उच्च न्यायालयों में मुस्लिम न्यायाधीशों की संख्या कम होती जा रही है वहीं दूसरी ओर मुसलमानों में आधुनिक शिक्षा का चलन बढ़ा है लेकिन उनका सारा ध्यान मेडिकल और इंजीनियरिंग पर है, यह पर्याप्त नहीं है।

*✍️ हज़रत मौलाना ख़ालिद सैफ़ुल्लाह रहमानी साहब दामत बरकातुहुम* _(अध्यक्ष ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड)_

🎁 *सोशल मीडिया डेस्क ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड*

https://www.facebook.com/share/p/184T5JwmYh/
❤2👍1