eSabaq | ای سبق
60 subscribers
44 photos
18 videos
27 files
135 links
اسلامک پوسٹس، ویڈیوز، موبائل، کمپیوٹر، اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق انقلابی و مستند معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا چینل جوائن کریں۔
t.me/eSabaq1
ویب سائٹ لنک: eSabaq.com
t.me/eSabaqChatBot :ای سبق رابطہ بوٹ
رابطہ ای میل آئی ڈی: eSabaq.in@Gmail.com
Download Telegram
زبردست ڈیل کے ساتھ یہ موبائل آپ کو ایکسِس کارڈ کے ساتھ 13000 میں مل جائے گا جلدی کریں ابھی آفر میں ہے اور اس قیمت پر بہترین موبائل ہے
https://rahbar.me/redmi-not-9-pro-max/
Forwarded from eSabaq | ای سبق
ریل می موبائل میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کیسے انسٹال کریں | Realme

اس ٹٹوریل میں ریل می (Realme) موبائل میں اردو فونٹ: جمیل نوری نستعلیق اور دیگر اردو فونٹس انسٹال کرنے کے متعلق بات کرنے والے ہیں۔ کہ اس پر ہم کیسے اردو فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں تو چلئے شروع کرتے ہیں اور ریل می موبائل میں اردو فونٹ انسٹال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کن کن…

https://esabaq.com/urdu-fonts-in-realme-mobile/
ہارمنی او ایس کیا ہے؟

ہارمنی او ایس: یہ ایک اوپریٹنگ سسٹم ہے جسے چینی اسمارٹ فون کمپنی ہوائے نے امریکی پابندیوں کے بعد گوگل اینڈرائڈ، ایپل آئی او ایس کے مقابلے میں انٹرنیٹ آف تھنگس (موبائل، ٹیبلیٹ، لیپٹاپ، اسمارٹ ٹی وی، اسمارٹ واچ وغیرہ) کے لئے ڈیولپ کیا ہے۔

9 اگست 2019 کو اس پہلا ورژن ریلیز کیا گیا…

http://raftar.tech/?p=41
Channel photo removed
Noto Nastaliq Urdu Web Font Link
نوٹو نستعلیق اردو ویب فونٹ لنک
https://fonts.googleapis.com/earlyaccess/notonastaliqurdu.css
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اپنے کمپیوٹر میں اینڈروئیڈ پی 9 کس طرح انسٹال کریں اور چلائیں

تعلیمی ویڈیو

@impoinfo
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
اپنے ٹیلی فون نیٹورک کے ISP انٹرنیٹ سروس پرووائڈر سے اپنی ایکٹیوٹی کو چھپائے رکھنے، موبائل میں آنے والی ہر قسم کی اشتہارات اور فحش اور خطرناک وائرس زدہ یا جاسوسی ویب سائٹس یا اپلیکیشن سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک عمدہ ایپ ہے InviZible Pro۔
صرف اتنا ہی نہیں اس ایپ کے ذریعہ کسی ایپ کو چلانا یا کسی ویب سائٹ کو کھولنا ان ملکوں میں بھی ممکن ہے جہاں ان پر پابندی لگی ہو۔ مثلاً بعض ملکوں میں ٹیلی گرام ایپ نہیں چلتی۔

اس ویڈیو میں اس کا تعارف اور ابتدائی ترتیبات بتائی گئی ہیں۔ ویڈیو کا حجم زیادہ ہے لیکن اس میں ’’ضروری معلومات‘‘ ہیں۔ لہٰذا اسے دیکھنے سے محروم نہ رہیں۔

یہ ایپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:
https://t.me/impoinfo/591
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
۔Decentralised (ڈی سینٹرالئیز) نیٹورکنگ سسٹم اور Centralised نیٹ ورکنگ سسٹم کیا ہے؟
کیا ہمارے ڈیٹا سینٹرالائز سسٹم میں محفوظ ہوتے ہیں؟
ان دونوں نیٹورکنگ سسٹم میں کون زیادہ محفوظ ہے؟
،کیا مستقبل میں نیٹورکنگ سسٹم کو ڈی سینٹرالائیز کیا جائے گا؟

جانیے یہ تمام ’’ضروری معلومات‘‘ اس ویڈیو میں

t.me/impoinfo
احتیاطی تدابیر⚠️

جب حادثاتی طور پر HIV-AIDS سے متاثرہ انجکش (سوئی) لگ جائے تو پر سکون رہیں اور نیچے دئے گئے ہدایات کے مطابق عمل کریں:


کسی قریبی مکان یا دکان سے صابن حاصل کر کے زخم کی جگہ کو خوب اچھی طرح دھوکر جراثیم سے پاک کر دیں۔ 24 گھنٹے کے اندر ایچ آئی وی مخالف ادویات، کسی طبی سہولت فراہم کرنے والے سینٹر میں جا کر لیں۔

نوٹ کریں کہ یہ ادویات صرف 72 گھنٹوں کے اندر کام کرتی ہیں۔ جنہیں لگاتار 4 ہفتوں تک کھانا پڑتا ہے۔

یہ اہم معلوماتی پیغام اپنے دوستوں اور رشتہ داروں تک ضرور پہچائیں۔


----------------------------------


اسی طرح کی اہم معلومات سے آگاہ رہنے کے لیے ٹیلی گرام کا چینل اہم ضروری معلومات (Important Info) میں ضرور شامل ہوں۔

t.me/impoinfo
محترم قارئین !!!

موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں ہم انکرپٹیڈ اور ڈیکریپٹید الفاظ اکثر سنتے رہتے ہیں کہ آپ کا پیغام اینڈ ٹو اینڈ انکریپٹیڈ ہے۔ آپ میں سے اکثر یہ جانتے بھی ہوں گے کہ انکرپشن کسے کہتے ہیں اور بعض ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے ان الفاظ کو سنا تو ہوگا لیکن اس بارے میں نہیں جانتے اور بعض کے لیے یہ الفاظ بالکل نیا ہوگا۔ آج آپ کو مختصر الفاظ میں بتاتا ہوں کہ:
انکرپشن اور ڈیکرپشن کیا ہے؟
اِنکرپشن:
اصل پیغام کو کسی فارمولے کے تحت تبدیل کر دینا کہ عام دیکھنے والا بنا فارمولہ جانے اس پیغام کو نہ سمجھ سکے۔
اِنکرپشن کِی: وہ فارمولہ جو ڈیٹا کو مبہم بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ڈیکرپشن کِی:
وہ فارمولہ یا کِی جس کو نہ سمجھ آنے والے ڈیٹا سے واپس اصل پیغام اخذ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ان شاء اللہ اس سے متعلق معلوماتی ویڈیو میں اگلی پوسٹ میں بھیجوں گا۔

تو جڑے رہیں اس چینل سے تاکہ کسی ضروری معلومات سے آپ محروم نہ رہ جائیں۔

t.me/impoinfo
الگورتھم کیا ہے اور اس کے موجد کون ہے؟

الخوارزمی کا نام مسلمانوں کے سب سے بڑے مفکروں میں شمار ہوتا ہے جنھوں نے بہت سے علوم پر ایک ہی وقت میں کام کیا۔ سرسری طور پر دیکھنے یا سننے سے لگتا ہے کہ لفظ الگورتھم کوئی جدید اصطلاح ہے لیکن اصل میں یہ لفظ لگ بھگ 900 سال پرانا ہے۔ یہ لفظ فارسی ریاضی دان محمد ابن موسیٰ الخوارزمی کے نام سے نکلا ہے۔


الخوارزمی سنہ 780 میں ازبکستان میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے نام سے اشارہ ملتا ہے کہ ان کا تعلق خوارزم سے تھا۔ وہ ہاؤس آف وزڈم یا بیت الحکمہ میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز تھے۔ یہ 9 ویں صدی میں بغداد میں دانشوروں کا مسکن ہوا کرتا تھا۔ انھوں نے ریاضی، علم فلکیات، جغرافیہ اور کارٹوگرافی یا نقشہ نگاری کی ترقی میں بہت نمایاں کردار ادا کیا۔ انھوں نے کئی مشہور کتابیں لکھیں جیسا کہ ’کنسرنگ دی ہندو آرٹ آف ریکننگ‘ یا ’کتاب الحساب الہندی‘۔

300 سال بعد یہ کتاب دوبارہ ڈھونڈی گئی اور اس کا لاطینی میں ترجمہ کیا گیا۔ اس کتاب نے مغرب کو ہندو عربی اعداد سے روشناس کرایا اور بالآخر اس نے ناقابلِ برداشت رومن اعداد کو تبدیل کر دیا۔

الخوارزمی نے دریائے نیل ممبع اور اس کے راستے کو جغرافیے کی ایک کتاب میں بتایا
اعشاریہ اور ہندو عربی نمبروں کے نظام کو خوارزمی نے اپنی کتاب میں دنیا میں آج کل استعمال کیے جانے والے نمبروں کی بنیاد بتایا ہے۔ یہ نظام یہاں تک پیش گوئی کر سکتا ہے کہ ہم نے کیسے ووٹ دینا ہے اور کس طرح پیار میں مبتلا ہونا ہے۔

یہ چھوٹا سا لفظ جو قرونِ وسطیٰ کے فارس کے خطے میں ایجاد ہوا کس طرح آہستہ آہستہ ہماری زندگیاں بدل رہا ہے۔

الخوارزمی کا نام جب ان کی کتاب پر لاطینی میں لکھا گیا تو اسے الگورتھمی لکھا گیا۔ اور یہاں سے الگورتھم کا لفظ ریاضی میں استعمال ہونا شروع ہوا۔

لفظ الجبرا کا ماخذ بھی الخوارزمی کی ایک کتاب ’الجبر‘ کا ٹائٹل ہے۔ اس کتاب میں الجبرے کے بنیادی اصول اور مسئلوں کو حل کرنے کے طریقے متعارف کرائے گئے تھے۔ ان کی کتابوں نے مغرب میں علمِ ریاضی میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح پیچیدہ مسئلوں کو سادہ حصوں میں توڑ کر ان مسئلوں کو حل کیا جا سکتا ہے۔

قرونِ وسطیٰ میں الگورزمس کا مطلب اعشاریہ کے نمبروں کا نظام تھا۔ 13 ویں صدی تک وہ انگریزی زبان میں استعمال کیا جانے لگا اور اسے چوسر جیسے مصنفوں نے بھی استعمال کیا۔ لیکن 19 ویں صدی کے اواخر میں الگورتھم کو مسئلے کے حل کے لیے قدم بہ قدم اصولوں کا ایک جامع طریقہ بتایا جانے لگا۔

الخوارزمی کو زیادہ شہرت علمِ ریاضی کی وجہ سے ملی جس پر ان کا کام آج بھی سراہا جاتا ہے۔
20 ویں صدی کے اوائل میں برطانوی سائنسدان اور کمپیوٹر کے ماہر ایلن ٹیورنگ نے تحقیق کی کہ کس طرح تھیوری کے مطابق کوئی مشین الگورتھم کی ہدایات پر عمل درآمد کرتی ہے اور پیچیدہ ریاضی کے مسئلوں کو حل کرتی ہے۔ یہ کمپیوٹر کے زمانے کا آغاز تھا دوسری جنگِ عظیم کے دوران انھوں نے ایک مشین ایجاد کی جس کا نام انھوں نے ’بومب‘ رکھا۔ یہ مشین الگورتھم کے استعمال سے ’انیگما کوڈ‘ کھولنے کی کوشش کرتی تھی۔

آج کل الگورتھم کی اصطلاح زبانِ عام ہے اگرچہ کئی مرتبہ ہمیں یہ پوری طرح معلوم ہی نہیں ہوتا کہ الگورتھم کرتا کیا ہے۔ الگورتھم ہر جگہ ہیں جو ہمیں A کے مقام سے B تک جانے میں مدد دیتے ہیں، انٹرنیٹ کی سرچز اور ہمارے لیے چیزیں خریدنے، دیکھنے اور شیئر کرنے میں تجاویز دیتے ہیں اور اس کے علاوہ بہت سے مسئلوں کو سادہ طریقے سے حل کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ الخوارزمی دنیا کے وہ بڑے ریاضی دان اور فلسفی ہیں جنھوں نے ہند، عرب اور مغرب کو ایک تکون کی طرح علمِ ریاضی میں ملا دیا۔

تو محترم قارئین اب آپ جان گئے ہوں گے کہ الگورتھم کیا ہے۔ اس لفظ کو یاد رکھیے گیا، ہماری آئندہ آنے والی ویڈیو میں یہ لفظ کئی بار استعمال ہوا ہے۔ الگورتھم کا تعارف اس لیے کرا دینا ضروری سمجھا ہے کہ جب آپ ویڈیو دیکھیں تو یہ لفظ آپ کے لیے اجنبی نہ ہو۔

چند گھنٹوں کے بعد انکرپشن اور ڈیکرپشن سے متعلق ویڈیو، ایڈیٹنگ کے بعد اپ لوڈ کروں گا ان شاء اللہ۔ تب تک آپ بھی اپنے احباب و اقارب کو اس چینل کا لنک پہنچا دیں تاکہ انہیں بھی مفید معلومات حاصل ہو۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

t.me/impoinfo
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
انکرپشن اور ڈیکرپشن کیا ہے اور اس کی کیا اہمیت ہے؟
t.me/impoinfo
ای میل سروسز کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ آپ کے ڈیٹا کا بہت باریک بینی سے جائزہ لے کر اس کو آپ کے لیے کسٹمائیزڈ (مطلب خاص آپ کے لیے) اشتہارات ڈیزائن کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں اور وہ آپ کی ان ای میلز کی کاپی بھی رکھتی ہوں جو ہو سکتا ہے کہ آپ ڈیلیٹ کر چکے ہوں۔ (یعنی کہ یہ ممکن ہو کہ وہ پیغام جسے آپ ڈیلیٹ کر چکے ہوں وہ ای میل سروس پروائڈر کے سرور میں محفوظ ہو)
ایسا کیا کیا جائے کہ آپ کے ڈیٹا تک ای میل پرووائیڈنگ کمپنی کے ملازمین کی بھی رسائی نہ ہو؟
اس بحث سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ اگر انکرپشن اور ڈیکرپشن کِیز صرف اِی میل بھیجنے اور موصول کرنے والے صاحبان کے پاس ہوں گی تو اس پوری کمیونیکیشن کو کوئی سمجھ نہیں پائے گا۔

انتظار کریں اگلی ویڈیو کا جسے ہم ان شاء اللہ جلد پیش کریں گے۔
مشہور اینٹی وائرس سافٹ وئیر آواسٹ اور اے وی جی کے براؤزر ایکسٹینشن کر رہی ہیں اپنے صارفین کی جاسوسی

اگر آپ اب بھی کر رہے ہیں اپنے ویب براؤزر میں ان ایکسٹنشنوں کا استعمال تو ہو جائیں ہوشیار!!!

مکمل رپورٹ ذیل کے لنک پر ملاحظہ فرمائیں۔

https://justpaste.it/Avast-AVG-Spying

ناشر: ’’ضروری معلومات‘‘ ٹیلی گرام چینل
ٹوئیٹر میں ٹرینڈ اور ٹرینڈنگ کا کیا مطلب ہے؟
✍️🏻✍️🏻✍️🏻
ابو صارم ھندی

ٹرینڈ انگریزی لفظ ہے جس کا اردو معنی رجحان ہے۔

ٹرینڈنگ کا مطلب اس ہیش ٹیگ میں لوگوں کا رجحان ہے۔ لوگ اس کے متعلق بول رہے ہیں یا لکھ رہے ہیں، یا گفتگو / بحث کر رہے ہیں۔

جب ہم ٹوئیٹر کی اصطلاح میں کہیں گے کہ فلاں ہیش ٹیگ #HashTag ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یعنی یہ لوگوں کے زیر استعمال یا زیر بحث ہے۔ زیادہ لوگ اس ہیش ٹیگ کو اپنے ٹوئیٹ میں استعمال کر رہے ہیں۔ کوئی بھی ہیش ٹیگ تب ہی ٹرینڈ کرتا ہے جب لوگ اپنے ٹویٹس میں اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہیں۔

ایک جملہ یہ سننے میں آتا ہے کہ فلاں ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو گیا۔ یعنی اس ہیش ٹیگ کا اتنا زیادہ استعمال ہورہا ہے کہ وہ اوّل بیس یا اوّل دس ٹرینڈینگ ہیش ٹیگ میں چل رہا ہے۔ مثلاً جس طرح ہم کرکٹ کی زبان میں کہتے ہیں ٹاپ ٹین بلّے باز یا ٹاپ ٹین بالر چونکہ ان کھلاڑیوں کا پرفورمینس بہتر ہوتا ہے اس لیے وہ اوّل دس میں جگہ بنا پاتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح جو ہیش ٹیگ ٹوئیٹر کے ٹوئٹس میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو وہ ٹاپ کی فہرست میں ہوتا ہے۔

جب کوئی ہیش ٹیگ ٹرینڈ میں شامل ہو جاتا ہے تو اس ملک میں ٹوئیٹر کے تمام صارفین کو وہ نظر آتا ہے کہ فلاں ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

کسی بھی ہیش ٹیگ کو بنا کر ٹوئیٹر کے ٹرینڈ میں شامل کرنے کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ اس ہیش ٹیگ کو لوگ ایک متعینہ وقت پر زیادہ سے زیادہ اپنے ٹوئٹس میں استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے وہ ٹرینڈ کرنے لگتا ہے اور اس ملک کے تمام ٹوئیٹر صارفین کے رجحانات حاصل کر لیتا، لوگ اس ٹرینڈ پر کلک کر کے اس کے ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں، یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کس نے اس موضوع پر کیا لکھا اور کس کو لکھا۔

t.me/impoinfo