eSabaq | ای سبق
60 subscribers
44 photos
18 videos
27 files
135 links
اسلامک پوسٹس، ویڈیوز، موبائل، کمپیوٹر، اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق انقلابی و مستند معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا چینل جوائن کریں۔
t.me/eSabaq1
ویب سائٹ لنک: eSabaq.com
t.me/eSabaqChatBot :ای سبق رابطہ بوٹ
رابطہ ای میل آئی ڈی: eSabaq.in@Gmail.com
Download Telegram
ہیش ٹیگ کیا ہے؟


از: ابو صارم ھندی




اس نشان کو ہیش کہتے ہیں 👈 #

ہیش ٹیگ اس لفظ کو کہتے ہیں جس لفظ کے ساتھ یہ ہیش نشان لگا ہو۔

ہیش ٹیگ لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ہیش # نشان ٹائپ کریں پھر بغیر خالی جگہ کے (اسپیس کے بغیر ) کوئی لفظ لکھیں، وہ ہیش ٹیگ ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ درمیان میں خالی جگہ نہ ہو
#Example ⬇
#مثال ⬇
❶
#HashTag
❷
#NoCAA_NRC_NPR


اب ہم ٹوئٹر پر کس طرح یہ ہیش ٹیگ کا استعمال کریں۔
چونکہ ٹوئٹر پر کس ٹوئیٹ کے لیے 280 کیریکٹر (حروف) لکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس لیے جملہ مختصر لکھیں اور جملہ میں کہیں بھی ہیش ٹیگ شامل کر دیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی اور بھی آپ کے اس ٹوئٹ پر متوجہ ہو اس کے لیے اس نشان 👈 @ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر ایک ٹوئیٹ نیچے درج ہے۔ ساتھ میں آج تک اور انڈیا ٹائمس کو مینشن بھی کیا گیا ہے اس میں ⬇



»ہم کسی بھی حال میں بھگوا ذہنیت کا تراشیدہ سیاہ قانون قبول نہیں کریں گے۔
#NoCAA_NRC_NPR
@AajTak
@Indiatimes«

t.me/impoinfo
دل کا نشان (پسندیدہ) || درمیانی نشان (ری ٹوئیٹ) || مکالماتی نشان (جواب یا کومنٹ)


ٹوئیٹر میں ری ٹویٹ، رپلائی اور فیورٹ:
ان الفاظ سے آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا کہ ان کا مقصد کیا ہے۔ ری ٹویٹ، رپلائی اور فیورٹ کے بٹن ہر ٹوئیٹ کے ٹھیک نیچے موجود ہوتے ہیں۔ اگر کسی فرد کی کوئی ٹوئیٹ آپ کو پسند آئی اور آپ اپنے فالورز سے شئیر کرنا چاہیں تو ری ٹوئیٹ کا بٹن پر کلک کریں اور اسے شئیر کر دیں تو یہ آپ کے فالورز تک خود ان کی زبانی پہنچے گا۔ اسی طرح اگر آپ کسی ٹوئیٹ کا جواب دینا چاہتے ہیں تو رپلائی پر کلک کریں گے تو اس بندے کی یوزر آئی ڈی اس میں مینشن ہوگی جیسے رپلائی کیا جا رہا ہوگا۔ اسی طرح فیورٹ ہے کہ اگر پسند آ جائے تو فیورٹ پر کلک کر دیں۔

t.me/impoinfo
ٹوئیٹر کے کسی #ہیش_ٹیگ میں کیسے شامل ہوں

🖌 ابو صارم ھندی


جس ہیش ٹیگ میں شامل ہونا ہے : طریقہ نمبر 1- ٹوئیٹر ایپ یا ویب سائٹ پر رہتے ہوئے فقط اس ہیش ٹیگ پر کلک کر دیں پھر [پر کا نشان] جو آپ کے ٹوئیٹر ایپ میں اسکرین کی نچلی جانب دائیں یا بائیں طرف ہوتا ہے اس پر کلک کر دیں۔ اب آپ کے سامنے نئی ٹوئیٹ کرنے کے لیے نیا دریچہ (Window) ہو گا وہاں آپ ٹائپ کرنا شروع کریں اور آخر میں Tweet کا بٹن دبائیں۔

2- اگر کوئی ہیش ٹیگ بیرونی جگہوں پر نظر آ رہا ہوں یعنی فیس بک، ٹیلی گرام، وٹس ایپ یا دیگر تو آپ وہاں سے اس ہیش ٹیگ کو کاپی کر لیں اور ٹوئیٹر اپلیکیشن یا ویب سائٹ میں جا کر سرچ کی جگہ پر اس ہیش ٹیگ کو پیسٹ کر کے سرچ یا انٹر کا بٹن دبائیں اور پھر اس پوسٹ میں بتایا گیا نمبر 1 طریقہ پر عمل کریں۔

t.me/impoinfo
@impoinfo --- UpdatedNewPipe_v0.18.2.apk
6.5 MB
یو ٹیوب کے لیے ایسی ایک ایپ:
🔹جس میں آپ کی مرضی کی ویڈیو فہرست میں نظر آئے
🔹جس میں گوگل کی جانب سے ویڈیو کا کوئی سجیشن یا اشتہار نہ دکھائی دے
🔹جس کے ذریعہ اپنی پسند کی کوالیٹی میں ویڈیو ڈاؤنلوڈ کی جا سکے
🔹جس میں اگر آپ چاہیں تو صرف ویڈیو کی آواز سنائی دے اور ویڈیو نہ چلے
🔹جس کے ذریعہ ڈیٹا اور بیٹری کی بچت ہو
🔹جس کے ذریعہ آپ ویڈیو کی صرف آڈیو ڈاؤنلوڈ کر سکیں
🔹جس کے ذریعہ آپ ایچ ڈی اور سوپر ایچ ڈی اسلوب میں ویڈیو دیکھ سکیں
🔹جس کے ذریعہ آپ دیگر ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو دیکھ یا آڈیو سن سکیں


📣 ناشر: ’’ضروری معلومات‘‘ چینل
t.me/impoinfo
نیو پائپ ایپ کی سیٹنگ سے متعلق کچھ رہنمائی

اوپر بائیں جانب تین لائن 三 پر کلک کریں Settings پر کلک کریں Video & Audio پر جائیں
۔Default Resolution : یہاں آ کر آپ یہ سیٹ کر سکتے ہیں کہ آپ ویڈیو کو کس کوالیٹی میں دیکھنا چاہیں گے
اگر سب سے اچھی کوالیٹی میں دیکھنا ہو تو Best resolution پر کلک کردیں، اسے نچلے درجہ کی 1080، 720، 480، 360، 240، اور 144 ریزولیوشن معیار کی ویڈیو کا آپشن ہے۔ واضح رہے کہ جتنی زیادہ اچھی کوالیٹی ہوگی اتنا ہی زیادہ ڈیٹا آپ کا خرچ ہوگا۔
۔Default Popup Resolution: پوپ اپ موڈ(ابھری اسلوب) کے دوران ویڈیو کی کوالیٹی آپ اوپر بتائے گئے ریزولیوشن کے مطابق طے کر سکتے ہیں۔
اگر ہمیشہ اعلیٰ معیار کی ویڈیو ہی دیکھنی ہے تو Show higher resolutions کو فعال کر دیں۔
اگر چاہتے ہیں کہ ویڈیو اس ایپ کے علاوہ کسی اور ویڈیو پلیئر میں چلے جیسا کہ Vlc وغیرہ تو Use external video player کو فعال کر دیں
اسی طرح آڈیو کے لیے بھی Use External Audio Player کو فعال کر سکتے ہیں۔

باقی سیٹنگ اگلی پوسٹ میں ان شاء اللہ
یہ ایف ڈروئیڈ ایپ ہے جو کہ پلے اسٹور کا متبادل ہے۔ اس میں کئی ایسی ایپس ہیں جو کہ پلے اسٹور میں موجود نہیں ہوتی ہیں اس میں موجود تمام ایپس اوپن سورس ہوتی ہیں۔ جس میں کسی طرح کی جاسوسی کا امکان نہیں۔ اکثر ضروری ایپس اسی سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ وقت وقت پر اس کی تازہ کاری بھی کرتے رہیں۔
اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں:

https://f-droid.org/FDroid.apk
@impoinfo --- UpdatedNewPipe_v0.18.2.apk
6.5 MB
کل رات سے ہی نیو پائپ ایپ میں خرابی آ گئی تھی اور تقریباً اس کے سبھی یوزرس کو یہ مسئلہ درپیش تھا۔ ابھی GitHub کے ویب سائٹ سے اس کا اپڈیٹیڈ ورژن ڈاؤنلوڈ کر لیا ہوں۔

جن لوگوں نے پہلے سے اسے انسٹال کر رکھا ہے وہ قدیم ایپ کو ان انسٹال کر دیں اور اے پی کے فائل کو بھی حذف فرما دیں۔

اس کے بعد یہ نئی فائل کو انسٹال کر لیں۔ میرے ساتھ کوئی مسئلہ اب درپیش نہیں ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کا بھی نیوپائپ سے متعلق مسئلہ حل ہو جائے گا۔

t.me/impoinfo
سیٹنگ میں اردو منتخب کر لینے کے باوجود بھی جن لوگوں کی نیو پائپ ایپ اردو زبان میں نہیں ہو رہی ہے وہ اپنے موبائل کی زبان کو اردو میں سیٹ کر لیں نیو پائپ کی زبان بھی اردو ہو جائے گی۔

نئی اپ ڈیٹ میں ایسا آپشن آ جائے گا جس کے ذریعہ صرف ایپ کی زبان بدلی جا سکے۔
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جن لوگوں کو اوپر والی یہ ویڈیو سمجھ میں نہ آئی ہو وہ اس ویڈیو کو دیکھ لیں۔
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تربیتی ویڈیو:
ٹوئیٹر ویڈیو ٹیلی گرام پر کس طرح ڈاؤنلوڈ کی جائے
ناشر: ’’ضروری معلومات‘‘ ٹیلی گرام چینل
t.me/impoinfo
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
کسی بھی تصویر کے میٹا دیٹا سے کیا کیا معلومات حاصل ہوتی ہیں اور کس طرح ہوتی ہیں۔ دیکھیں یہ ویڈیو۔ میٹا ڈیٹا معلوم کرنے کا صرف یہ ایک ذریعہ نہیں ہے، کئی اور دوسری ویب سائٹس‘ سافٹ وئیرس اور ایپس ہوتی ہیں جس کے ذریعہ کسی بھی تصویر سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں اور دوسروں تک اسے پہنچائیں تا کہ ان تک بھی یہ ’’ضروری معلومات‘‘ پہنچ جائے۔
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کسی بھی تصویر سے میٹاڈیٹا کیسے ہٹایا یا بدلا جائے۔ اس ویڈیو میں دیکھیں

میٹا ڈیٹا کو بدلنے یا حذف کرنے کے لیے جس ایپ کی ضرورت پڑے گی اس کا لنک:
https://play.google.com/store/apps/details?id=net.xnano.android.photoexifeditor

میٹا ڈیٹا سے متعلق یہ پوسٹ بھی پڑھیں:
https://t.me/impoinfo/124

میٹا ڈیٹا آن لائن کس طرح معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اس لنک میں دیکھیں:
https://t.me/impoinfo/126
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے موبائل سے جو تصویریں کھینچتے ہیں اس میں METADATA ہوتا ہے۔ آپ کی کھینچی گئی تصویر آپ کی کئی معلومات میٹا ڈیٹا میں محفوظ رکھتی ہے۔ جس میں اس مقام کی جانکاری ہوتی ہے جس جگہ یہ تصویر لی گئی۔ میٹاڈیٹا میں EXIF Data ہوتا ہے جو تصویر سے متعلق جانکاری رکھتا ہے جیسا کہ جی پی ایس لوکیشن، تصویر کھینچے جانے کی تاریخ اور وقت، کیمرا کی معلومات کہ کس کیمرا سے کھینچی گئی۔ اس لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ اپنی کسی تصویر کو آن لائن اپ لوڈ کرنے سے قبل میٹا ڈیٹا سے ان معلومات کو حذف کردینا۔ اس پوسٹ سے منسلک تصویر میں ایک فیس بک صارف کے پروفائل تصویر کا میٹا ڈیٹا نکالا گیا ہے جس میں اس صارف سے متعلق یہ جانکاری ہے کہ یہ تصویر کس مقام پر لی گئی، کب اس میں تبدیلی کی گئی۔ اور کس آئی پی ایڈریس سے اسے اپلوڈ کیا گیا، اس کے علاوہ کیمرا سے متعلق جانکاری بھی شامل ہے۔ کسی تصویر سے میٹا ڈیٹا کو کیسے حذف کرنا ہے اس کی بھی جانکاری ان شاء اللہ آئندہ پوسٹ میں آئے گی۔

t.me/impoinfo
ایڈوانسڈ سسٹم کیئر پرو، ایک سب سے بڑھ کر سسٹم یوٹیلیٹی پروگرام ہے جو کپیوٹر کے عام مسائل کو ٹھیک کرنے ، اصلاح کرنے اور روکنے کے لئے درکار تمام اوزار فراہم کرتا ہے۔ ایڈوانسڈ سسٹم کیئر ، جسے اے ایس سی (ایڈوانسڈ سسٹم کیئر) بھی کہا جاتا ہے ، استعمال کرنے میں آسان ایک جامع پی سی اصلاحی آلہ (Optimization Tool) ہے جو آپ کو ایک ہی کلک میں آپ کی رازداری کو ٹھیک کرنے ، بہتر بنانے ، صاف کرنے ،کمپیوٹر کو تیز رفتار بنانے اور اس کی حفاظت کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ پروگرام آپ کے کمپیوٹر کی کارکردگی کو متاثر کرنے والے مختلف مسائل کو حل کرنے کیلئے کار آمد ٹول مہیا کرتا ہے ، جس میں سسٹم رجسٹری ، ہارڈ ڈرائیو ، انٹرنیٹ کنیکشنز ، ڈرائیورز وغیرہ سے متعلق مسائل شامل ہیں۔

سافٹ وئیر اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں:
https://t.me/impoinfo/141